تازہ تر ین
googly111

سیٹھی کرپشن چھپانے کی کوشش کررہے ہیں،طاہرشاہ، نجم سیٹھی الزامات غلط سمجھتے ہیں تو انہیں ثابت بھی کرنا ہو گا،راجہ اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ پی سی بی بہت بڑا ادارہ ہے وہ کسی پر بلاوجہ ہی الزام لگا کر خود کو داغدار نہیں کر سکتا۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کہتا رہا پی سی بی کا آڈٹ ہونا چاہئے ۔اب نجم سیٹھی اپنی خفت مٹانے کے لئے الزامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میںچیئرمین سلیکشن کمیٹی کے اختیارات بہت زیادہ ہیں۔پاکستان کی ٹیم میں اب بھی کپتان کا مسئلہ ہے۔ویسٹ انڈیز کے مقابلے میںبھارتی ٹیم زیادہ مضبوط ہے۔ سپورٹس اینالسٹ راجہ اسد علی نے کہا کہ نجم سیٹھی صاحب اگر سمجھتے ہیں الزامات غلط ہیں تو انہیں ثابت بھی کرنا ہو گا۔کیس جو بھی ہے اس کو زیادہ طوالت نہیں ملنی چاہئے۔سیٹھی صاحب کو کرکٹ بورڈ چھوڑے زیادہ وقت نہیں ہوا انہیں اخراجات تو یاد ہوں گے۔جو چیزیں باہر آئی ہیں وہ ایک کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاﺅٹینٹ کے ذریعے باہر آئی ہیں۔مکی آرتھر کو محسن خان کے بارے میں ایسی بات نہیں کرنی چا ہئے کہ وہ آکر معافی مانگیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv