ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارو پروڈیوسر ارباز خان نے اپنی ناکام شادی کے حوالے سے کہا ہے کہ 21 سال تک ازدواجی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ارباز خان سے آئیڈیل رشتے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب دینے کے لیے بالکل بھی صحیح شخص نہیں ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ایک بہتر تعلق کسے کہتے ہیں۔ارباز خان نے اپنی ناکام شادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 21 سال تک اپنے ازدواجی تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ انہوں نے کہا ایک بہتر تعلق وہ ہوتا ہے جسے بہتر بنانے کے لیے روزانہ کوششیں کی جائیں لیکن کوششیں کبھی کام کرتی ہیں اور کبھی نہیں کرتیں۔واضح رہے کہ ارباز خان اور ان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا خان کی 21 سالہ شادی کا اختتام گزشتہ برس ہوا تھا تاہم اب ملائکہ نے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ اگلے سال اداکار ارجن کپور سے شادی کررہی ہیں جب کہ ارباز خان بھی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

