ممبئی(ویب ڈیسک) شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ”زیرو“ کے تشہیر کے لیے ایسا طریقہ اختیار کیا ہے جو اب تک بالی ووڈ میں کسی نے نہیں اپنایا۔شاہ رخ خان کے مداح ان کی فلم ”زیرو“ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں، فلم کا ٹیزر گزشتہ عید پر جاری کیا گیا تھا اور اب کنگ خان کی سالگرہ یعنی 2 نومبر کو اس کا ٹریلر جاری کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان نے فلم کی تشہیر بھی شروع کردی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے فلم کے کردار باوا سنگھ کے نام سے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی بنالیا ہے، جس سے وہ مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہیں۔اپنی ایک ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے کہا سنو! ہم بور ہورہے ہیں، شادی بھی نہیں ہوئی ورنہ ابھی بیوی کے ساتھ لوڈو کھیل لیتے۔دوسری ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے خود کو ہی مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ممی نے آج آپ کو بڑا کمپلیمنٹ دیا ہے! بولیں کہ آپ بالکل میرے جیسے نظر آتے ہیں۔ میں نے کہا کہ ہاں گال پر پڑتے گڑھے تک تو ٹھیک ہے لیکن آپ کو کپڑوں کا ذوق اچھا کرنا ہوگا۔ہندوﺅں کے تہوار کروا چوتھ کی مناسبت سے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خواتین کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ میں سے کسی کو میری لمبی عمر کی دعا مانگنے میں دلچپسی ہے؟
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

