اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت چوری میں ملوث افراد کو مختلف جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی۔گزشتہ دنوں وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے تھے جن میں بجلی چوروں کیخلاف فوری طور پر کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ بھی شامل تھا۔اب پہلے مرحلے میں پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، صوبائی، ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بھی قائم کردی گئیں ہیں۔بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک جرمانہ اور 3 سے 7 سال قید کی سزا دی جاسکے گی۔بجلی چوروں کیخلاف ا?پریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔بجلی چوروں کے خلاف پاور سیکٹر، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر کارروائی کریں گے، پہلے مرحلے میں کمرشل اور بڑے اداروں میں بجلی چوروں کو پکڑا جائے گا اور بجلی چور گھریلو صارفین کا دوسرے مرحلے میں نمبر آئے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی چوری کیخلاف وزیرِاعلٰی پنجاب کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹاسک فورس بھی بنائی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

