لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 5 لیگی اراکین اسمبلی کی بغاوت کا دعویٰ کیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے، مجھ سے 5 لیگی اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطہ کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اندر فارورڈ بلاک بن چکا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مجھ سے 5 لیگی اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطہ کر چکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں یہ لیگی اراکین پنجاب اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پر بننے والی کمیٹی پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے واقعے کی مکمل تحقیق کرے گی۔کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان بھی شامل ہیں۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز سے درخواست ہے کہ والد صاحب سے مشورہ کر لیں۔ حمزہ شہباز کے والد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور وہ خود پنجاب اسمبلی میں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو مشورہ ہے وہ دوپہر میں آیا کریں تاکہ ارکان کیساتھ دھوپ میں کھڑے ہو سکیں۔ حمزہ شہباز صاحب عمران خان اور فیاض چوہان کی تربیت کی فکر نہ کریں بلکہ اسلامیات کے ٹیچر کو بلا کر اپنی اور اپنے ارکان کی تربیت کریں یہ لوگ اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی من پسند وڈیو بنا کر لے آئیں تو کیا کہہ سکتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا سمیت سب نے دیکھا کہ پنجاب اسمبلی میں اس روز کیا ہوا۔ موسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو حمزہ احتجاج میں آجاتے ہیں۔ (ن) لیگ کی اخلاقیات کا عالم یہ ہے ڈھائی ہزار روپے کیلئے حاضریاں لگا رہے ہیں۔ میں حمزہ شہباز سے درخواست کرتا ہوں کہ ارکان سمیت اجلاس میں شریک ہوا کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

