لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ اوپنر محسن حسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چار ارکان پر مشتمل کرکٹ کمیٹی میں سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور وویمنز ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز بھی شامل ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ مدثر نذر اس کمیٹی کی مشاورت کریں گے۔کرکٹ کمیٹی ملک بھر میں کرکٹ اور کرکٹرز کے معاملات کی نگران ہوگی اور تمام پالیسی فیصلے کرنے سے قبل اس بارے میں سفارشات چیئرمین کو دے گی۔کمیٹی کا مقصد ہر سطح پر کھیل کو فروغ دینا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں پلیئنگ کنڈیشن بھی یہی کمیٹی بنائے گی اور یہی کمیٹی سلیکشن کمیٹی کا بھی تقرر کرے گی۔بعدازاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ پریس بھی کی۔احسان مانی کا کہنا تھا کہ کپتان کا تقرر جیسے ہوتا ہے ویسے ہی ہوگا لیکن اس میں کرکٹ کمیٹی کی رائے شامل ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کو صرف الاو¿نس ملیں گے، تنخواہ نہیں ملے گی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد نے بتایا کہ کرکٹ کیمٹی کا چیئرمین محسن خان کو مقرر کیا گیا ہے جب کہ زاکر خان کرکٹ کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔سبحان احمد کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی 6 بینادی ذمہ داریاں ہوں گی، کرکٹ کمیٹی میں تمام تجربہ کار افراد شامل ہیں اور کمیٹی مکمل بااختیار ہے جو سلیکشن کمیٹی کے امور کی نگرانی کرے گی۔چیئرمین کرکٹ کمیٹی محسن خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو ایک ایک بات سے باخبر رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4 سال کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن کمیٹی مکمل میرٹ پر کام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے ایک بڑا کھلاڑی وزیر اعظم اور کرکٹ کی ذمہ داری احسان مانی کے پاس ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں عروج اور مصباح الحق کا ہونا بہت اچھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویمن کرکٹ کو بھی بہتر کرنا ہے، کسی کو نوکری دینے آئے ہیں نا نکالنے آئے ہیں بلکہ صرف آئیڈیاز شئیر کرنا ہیں۔ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔عروج ممتاز نے کہا کہ کمیٹی میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویمن کرکٹ میں بہت بہتری کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے پاس چیزوں کو کرکٹ میں شامل کروانے کا موقع ہے۔ان کا کہناتھا کہ ابھی کھیل رہا ہوں اس لئے معاملات کا علم ہے، اتنی کرکٹ کھیلی ہے کہ مسائل جانتے ہیں، کوشش ہے تمام چیزوں میں بہتری لائی جائے۔مصباح نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کی کوشش ہو گی کہ اپنی کرکٹ کو آگے سے آگے لے کر جائیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ممبر کرکٹ کمیٹی نے کہا کہ پوری کوشش ہے اگلے فرسٹ کلاس سیزن سے پہلے نظام کو بہتر کیا جائے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ شاید ہم نے سرفراز احمد پر زیادہ دباو¿ ڈال دیا ہے، سرفراز کی پرفارمنس بہت زبردست ہے اور امید ہے کہ آگے جا کر وہ مزید بہتر ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ماضی میں کوچز اور سلیکشن کمیٹی کا تقرر پی سی بی چیئرمین کرتے تھے اور اس حوالے سے رسمی منظوری کے لیے کمیٹی تشکیل دی جاتی تھی لیکن اب چیئرمین احسان مانی نے ساری ذمہ داری کرکٹ کمیٹی کو دے دی ہے۔کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات کو مکمل کرنے کے لیے پی سی بی کے کسی بھی شعبے سے خفیہ معلومات حاصل کرسکتی ہے جب کہ کمیٹی کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چیئرمین کی منظوری سے کچھ اراکین کا تقرر کرسکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

