راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں رحمان علی، رحمت علی، سیف الرحمان، فضل معبود، ارشاد احمد، آفرین، احمد حسین، باچا رحمان، محمدمجید، محمد عاقل، سیف اللہ، شیر علی خان، محمد طارق اور علی رحمان شامل ہیں۔سزا پانے والے دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 22 افراد کو قتل کیا جن میں 3 سویلین بھی شامل تھے، سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے حملوں میں 23 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزا پانے والوں میں مالم جبہ سوات کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔سزا پانے والے دہشت گردوں کا مقدمہ خصوصی فوجی عدالت میں چلایا گیا اور تمام دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

