اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہری شہریت اور غلط معلومات دینے پر پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے درخواست سماعت کیلیے منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے دہری شہریت اور غلط معلومات کی فراہمی پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی 3 ارکان قومی اسمبلی ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شاہ زیب کے خلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔عبد اللہ خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ان کے وکیل احمد رضا قصوری نے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دہری شہریت رکھتی تھی جب کہ تاشفین صفدر نے بھی دہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی ہیں، اس کے علاوہ کنول شاہ زیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی، اس لئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممبران کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

