Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

فواد چوہدری کا بیان، نواز شریف کے وکلا کی عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا

By adminاکتوبر 26, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ٓاسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلا نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا معاملہ عدالت کے سامنے رکھ دیا، جس پر عدالت نے وکلا کو تحریری درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کی، اس دوران نواز شریف وکیل خواجہ حارث اور زبیر خالد نے فواد چوہدری کے بیان کی طرف توجہ مبذول کرائی۔زبیر خالد نے عدالت میں کہا کہ ایک وزیر بیٹھے ہیں جو آپ سے متعلق اور نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان دے رہے ہیں، یہ آپ کی حدود میں آتا ہے آپ کو ایکشن لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کو کیسے الہام ہوگیا کہ نواز شریف 100 فیصد جیل جائیں گے، ان کے پاس کون سی چڑیا ہے یا انہیں خواب آتا ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ اس بیان کا نوٹس نہ لیا گیا تو عدالت کے لیے بھی مسئلہ بنے گا، اس پر جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیا وزیر نے عام فہم بات کی یا خاص طور عدالت سے متعلق بیان دیا ہے؟جج ارشد ملک نے کہا کہ کوئی جو مرضی کہے فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، آپ ابھی جرح شروع کریں اس بیان کو دیکھتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔اس پر نواز شریف کے وکلاءنے استدعا کی کہ عدالت فواد چوہدری کو فوری طور پر نوٹر جاری کرے، جس پر جج ارشد ملک نے وکلاء کو تحریری درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ساتھ ہی عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست کے ساتھ اخبار کا تراشہ بھی منسلک کیا جائے، اگر فواد چوہدری کو نوٹس جاری کرنا پڑا تو کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ کے پروگرام کیپیٹل ٹالک میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’ نواز شریف 100 فیصد دوبارہ جیل جائیں گے‘۔انہوں نے کہا تھا کہ ’کیسز آپ کے سامنے ہیں، ہل میٹل کیس کے حقائق سامنے ہیں، جس میں نواز شریف دبئی ایک ایف زیڈ ہی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ایف زیڈ ای کمپنی سے ہل میٹل کو پیسے دیے جاتے ہیں، جہاں سے وہ ایک ڈارئیور، باورچی اور گارڈ کے پاس آتے ہیں، پھر یہ 80 کروڑ روپے کی رقم مریم نواز کے اکاو¿نٹ میں چلی جاتی ہے‘۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں وزیر اعظم کہتے ہیں کہ چوروں اور ڈاکوو¿ں کو نہیں چھوڑوں گا تو اپوزیشن حکومت کے خلاف کھڑی ہوجاتی ہے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کے اس بیان کو بعد ازاں مقامی اخبارات نے بھی شائع کیا تھا، جس کا معاملہ عدالت میں اٹھایا گیا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.