تازہ تر ین
HIGH COURT LAHORE

مال روڈ کے لیے آج کے 24گھنٹے اہم

لاہور ( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے 24 گھنٹوں میں مال روڈ پر دکانوں کے آگے سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا ۔جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ پر تجاوزات کو ختم کرنے اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار اظہر دیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ مال روڈ پر تجاوزات کہ وجہ سے پیدل چلنا دشوار ہوچکا ہے ۔عدالت نے 24 گھنٹوں میں مال روڈ پر دکانوں کے آگے سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مال روڈ سے تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کریں ۔تجاوزات دوبارہ لگانے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں ،تاریخی عمارتوں کی تزئین آرائش کی مد میں عمارتوں کی حالت بگاڑنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جائے ۔عدالت نے مال روڈ کے فٹ پاتھ سے مکمل تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے آج ڈی سی لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر کو عملدرآمد رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے یقین دہانی کروائی کہ عدالت کے حکم پر من وعن عمل ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv