اسلام آباد(نمائندگان خبریں) ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹ کئے جانے پر پاکستان نے ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈکروادیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے انہیں پاکستان اور عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا، انکا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ ایسے امتیازی واقعات نفرت اور عدم برداشت کا باعث بنتے ہیں ، جبکہ ایسے واقعات انتہا پسندی اور تشدد کو بڑھاتے ہیں، گستاخانہ خاکہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے پھر سے گستاکانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان ، احساس اداروں نے ممکنہ طور پر احتجاجی مظاہروں میں املاک کو نقصان پہنچائے جانے سمیت ہالینڈ کے سفارتخانے اور ہالینڈ سے منسوب کاروباری چیزوں کی مارکیٹوں یا عمارتوں وغیرہ کے نقصان پہنچنے کے خدشات کا اظہار کردیا، حکومتی سطح پر اقدامات اٹھاتے ہوئے اس طرح کے واقعات کی بیخ کنی کی جائے ، حساس اداروں کی رپورٹ ، ذرائع کے مطابق ہالینڈ میں پارٹی فارفریڈم کے سربراہ اور موجودہ پارلیمنٹ کے اپوزیشن لیڈر ملعون گیرٹ ولڈرز نے 17مئی 2018ءکو اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کے ذریعے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ 10نومبر 2018ءکو گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کیا جائیگا ، اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے تمام لوگ یکم ستمبر 2018ءسے پہلے اپنی بنائی گئی تصاویر خاکے بھیجیں، اس مقابلے میں جیتنے والے کو 10ہزار امریکن ڈالر انعام کے طور پر دیا جائیگا، اس اعلان پر مختلف مذہبی جماعتوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

