اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 1روپیہ 27پیسے اضافے ،نیب افسران کوسرکاری پاسپورٹ دینے اور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کوہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کاچیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ ملک میں 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین ،5کے وی تک کے کمرشل صارفین ،ہسپتالوں اور سکولوں پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا جبکہ 300سے 700یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر 10فیصد اور 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے،صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ78پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ زرعی ٹیوب ویل پر 5روپے 35پیسے رعایتی نرخ کا اطلاق پورے مالی سال رہے گا۔ وفاقی وزراءکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ دوسرے ذرائع پر بھی کام کر رہے ہیں،سعودی عرب نے مالیاتی پیکیج دیتے وقت پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا،وزیر اعظم یمن کا مسلہ حل کرانے کیلئے ثالث کا کردار ادا کریں گے،یوٹیلیٹی سٹور کارپورزیشن کو ختم نہیں کررہے، ملک بھر میں نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی کاعمل تیزکیاجارہاہے، سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے،نادہندگان کےخلاف مہم(کل)لاہورسے شروع کررہے ہیں،پنجاب کے بعد ملک بھرمیں نادہندگان کے خلاف کارروائی ہوگی، ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،2022میں پہلاپاکستانی مشن خلاءمیں بھیجا جائےگا۔ جمعرات کو وفاقی وزرا ءاسد عمر ،فواد حسین چوہدری اور عمر ایوب نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس انفارمیشن اکیڈمی میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کے بجلی کے نظام میں 453ارب روپے کا خسارہ ہوا، اس سال بجلی کے نظام میں خسارے کا تخمینہ 550ارب روپے کا لگایا گیا تھا، یہ خسارہ عوام کی جیب سے پورا کیا جاتا ہے یا تو بجلی کی قیمت بڑھا کر یا پھر قرضے لے کر یہ خسارہ پورا ہوتا ہے،سب سے اہم بات خسارے کوختم کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کے نرخ مقرر کرنے کا اختیار نیپرا کو ہے، جو اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کے نرخ مقرر کرتا ہے، نیپرا کی جانب سے 3روپے 82پیسے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی، بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ نیپرا نے اگست میں کرلیا تھا، یہ فیصلہ تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے کا ہے، گزشتہ روز ای سی سی کے فیصلے کی آج کا بینہ نے منظوری دی ہے، نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت 3روپے 82پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی مگر ہم صرف 1روپے 27پیسے بجلی کی قیمت میں اضافہ کررہے ہیں، ملک میں 300یونٹ سے کم استعمال کرنے والے ایک کروڑ 76لاکھ کنکشن ہیں ان پر بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، یہ تعداد کل صارفین کا 70فیصد ہے، 300سے 700یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین پر 10فیصد اور 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کو جو5کے وی سے کم بجلی استعمال کر تے ہیں جن کی تعداد 95فیصد ہے ان کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، زرعی ٹیوب ویلپر بجلی کے نرخ 10 روپے 35پیسے تھے جن کو الیکشن سے قبل صرف 3ماہ کےلئے 5روپے 35پیسے کر دیا گیا تھا، یہ سہولت 31اگست کو ختم ہو گئی تھی، وفاقی کابینہ نے 2لاکھ75ہزار زرعی ٹیوب ویل پر رعایتی نرخ جو 5روپے 35پیسے تھے پورے مالی سال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا راستہ بند کرنے کےلئے ہمیں اپنی برآمدات میں اضافہ ،برآمدات کی صنعت کو مضبوط کرنا ہو گا، صنعتی سیکٹر کےلئے ہم نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی، جس سے صنعت مضبوط ہو گی، ہم نے قرضے لینے کی بجائے اپنی درآمدات کو بڑھانا ہے اور ترسیلاب زر کو بڑھانا ہے،معاشی بحالی کیلئے صنعت،تجارت اورزراعت کومستحکم کرناہے۔ اسد عمر نے کہا کہ صنعتی سیکٹر کی بجلی کی قیمت بڑھا کران کے مسائل میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے، صنعتی سیکٹر کےلئے صرف بجلی کی قیمت میں 78پیسے اضافہ کیا ہے، اس کے علاوہ سکول، ہسپتالوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے کہ ہم نے گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کر دی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم نے 70فیصد بجلی صارفین کےلئے بجلی مہنگی نہیں کی اس طرح زرعی صارفین کےلئے بھی بجلی کی قیمت کم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے، ماضی کی حکومت تمام اداروں کو خسارے میں چھوڑ کر گئی۔آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے دوسرے ذرائع پر بھی کام کررہے ہیں،سابقہ حکومتوں کے مقابلہ میں ڈیزل6روپے اور پٹرول 2 روپے سستا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے علاوہ دوسرے ذرائع پر بھی کام کر رہے ہیں، چائنہ اور پاک کے درمیان سی پیک کے معاہدے میں یہ بات چیت ہوئی تھی کہ ہم تیسرے ملک کو بھی دعوت دے سکتے ہیں، چین نے اس پر رضامندی کا اظہار کیا تھا، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے نظام کو بہتر کریں گے، سعودی عرب ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کےلئے 3ارب ڈالر دے گا، یوٹیلیٹی سٹور کارپورزیشن کو ختم نہیں کررہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو خسارے سے نکال کر فعال بنایا جائے گا، سعودی عرب نے ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ب بھی کہا تھا کہ غریب آدمی کا خیال کرنا ہے، نیپرا نے تجویز دی کہ 3.82پیسے بجلی میں اضافہ کرنا ہے مگر ہم نے بجلی کم مہنگی کی،نادہندگان سے بجلی بلوں کی وصولی کاعمل تیزکیاجارہاہے،ہم سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالیں گے،بڑے نادہندگان کے خلاف وصولی کیلئے کارروائی کررہے ہیں،قابل وصول بلز کا مجموعہ 7 سے 8 سو ارب روپے تک پہنچ گیاہے،نادہندگان کےخلاف مہم ہفتے کولاہورسے شروع کررہے ہیں،پنجاب کے بعد ملک بھرمیں نادہندگان کے خلاف کارروائی ہوگی،بجلی چوری روکنے کیلئے جدیدمیٹرنصب کئے جارہے ہیں، اہم ٹیکنالوجی پر بھی بات چیت کریں گے، پنجاب کے بعد ملک بھر میں نادہندگان کے خلاف کاروائی کریں گے، پنجاب کے بعد کے پی اور پھر بلوچستان اور سندھ میں بھی جائیں گے، ہم اس کے بعد کنڈا سسٹم کو بھی ختم کریں گے، نادہندگان کے خلاف وصولی کےلئے کاروائی تیزی سے کم رہے ہیں، نادہندگان کے خلاف کاروائی ہفتے سے لاہور سے شروع ہو گی، بجلی چوری سے بچنے کےلئے جدید میٹر نصب کئے جائیں گے، کنڈا سسٹم کے خاتمے کےلئے بجلی کی نئی تاریخ اور جدید میٹر نصب کریں گے، بجلی چوری کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں، بجلی کی چوری روک کر سالانہ 280ارب روپے تک بچا سکتے ہیں، صنعتی شعبے کےلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں صرف 78پیسے کا اضافہ ہو گا۔بجلی چوری کیخلاف سخت اقدامات تجویزکئے ہیں،بجلی چوری کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑتاہے،گزشتہ حکومت نے بجلی کی ترسیل اورتقسیم کے نظام پرتوجہ نہیں دی۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ2022میں پہلاپاکستانی مشن خلاءمیں بھیجاجائےگا،سپارکونے چین کے ساتھ خلائی مشن کیلئے معاہدہ کیاہے، یہ ہمارے سپیس پروگرام کی بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے ہمارا کامیابی کا سفر آگے بڑھے گا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک لوٹنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کابینہ اجلاس میںنیب افسران کوسرکاری پاسپورٹ دینے کافیصلہ کیاہےتا کہ نیب کے افسران کو نقل و حرکت میں آسانی ہو، خیبرپختونخوا میں تمام بھرتیاں ٹیسٹنگ سروس سے ہوتی ہے، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو موثر بنانے کےلئے شفقت محمود کو ہدایت کی گئی، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگرہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کاچیئرمین مقررکیاہے،سعودی عرب کے ساتھ ویزہ فیس 2000سےکم کرکے300ریال کردی گئی،سعودی اور پاکستان کے تعلقات اب مزید مستحکم ہو گا،3سال میں مو¿خرادائیگی کے تحت کل 9ارب ڈالرکاسعودی عرب دیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور اپنے آئندہ دورہ ملائیشیا اور چین کی تفصیلات اور اہداف سے بھی آگاہ کیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی عرب کے اقتصادی پیکیج اور دیگر آپشن پر بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کی تقرری، پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ، پاکستانی خلا نورد کو چینی اسپیس مشن میں بھیجنے کے معاہدے، انسداد منشیات کے معاہدوں کے علاوہ کابینہ اکادمی ادبیات پاکستان اور اومان ادبی ادارے کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری شامل تھی۔اجلاس کے ایجنڈے میں نیشنل لائبریری پاکستان اور بلغاریہ کے مابین مفاہمت کی یاداشت کی توثیق کے علاوہ آگ سے جھلسنے والے افراد کی جلد کی پیوند کاری پرٹیکس ختم کرنے کی تجویز، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ٹاسک فورس کے قیام اور نیب حکام کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

