لاہور(آئی این پی) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر محمد عامر ڈراپ ہوسکتے ہیں تو پھر حسن علی بھی باہر بیٹھ سکتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو اب یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ بڑا بولر بننا ہے یا نہیں، عامر کو اپنی اسپیڈ بڑھانا پڑے گی اور پہلے والا جذبہ اور جوش واپس لانا ہوگا، ابھی ان کی عمر ہے اور ان کے پاس وقت بھی ہے، ٹیم سے ڈراپ ہونا ایک اچھا سیٹ بیک ہے اور انہیں اس چیز کو ایک اچھے موقع کے طورپر لینا چاہیے تاکہ وہ پہلے جیسے محمد عامر بن کر ٹیم میں کم بیک کریں۔حسن علی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ جس طرح محمد عامر کو ڈراپ کیاگیاہے اگر حسن علی بھی زیادہ عمدہ کارکردگی نہیں دکھائے گا تو اس کے بارے میں بھی ایسا سوچا جاسکتا ہے، موجودہ کرکٹ میں ایک فاسٹ بولرسے کم پرفارمنس کی توقع نہیں ہوتی، اگر مین بولر وکٹیں نہیں لے گا اور ٹیم کو نہیں جتوائے گا تو پھر رزلٹ اچھا نہیں آتا اور سب پرپریشر پڑتا ہے، اچھی کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی اسپیڈ برقرار رہے اور کوشش کرنی چاہیے کہ اس میں اضافہ ہوتا رہے۔آسٹریلیا کے خلاف محمد عباس کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ محمد عباس ایک بڑا اسمارٹ فاسٹ بولر ہے، اس نے اس تاثر کو ختم کردیا کہ سلو پچز پر کم پیس کے ساتھ وکٹیں نہیں لی جاسکتیں۔، وہ 4 گیندیں بیٹسمین کو کھلاتا ہے اور ایک بال ایسی پھینکتا ہے جو بلے باز کے لیے کھیلنا بہت مشکل ہوتی ہے، اچھی کنڈیشنز میں وہ پاکستانی جیت میں زیادہ بہتر کردار اداکرسکتا ہے،اس کو مزید اوپر جانا چاہیے، میری نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

