Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے بے چین ہے: شاہد صدیقی کرپشن کےخلاف سزائے موت کا قانون لانا چاہیے بدعنوانی کینسر ہے، ابراہیم خان عمران خان کے اثاثے ان کی آمدنی سے زائد ہیں، میاں عبدالمنان نیوز ایٹ 7میں گفتگو

By adminاکتوبر 26, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر معاشی تجزیہ کارشاہد صدیقی نے کہا ہے کہ اختیار میں ہو تو آئی ایم یف کے لوگوں کو پاکستان کا ویزہ دینا بند کر دوں۔عمران خان نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ہر حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے۔ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس جائے اور آئی ایم ایف خود بے چین ہے کہ پاکستان کو قرضے دیئے جائیں۔ یہ ان طاقتوں کا فیصلہ ہے جو یہ پیکج دلوا رہی ہیں۔ سب طے ہے کہ چین اور ملائشیا سے پیکج آنے کے باوجود آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے۔1988ءسے 30 سال تک ہم چنگل میں رہے اور تمام پروگرام ناکام ہوئے۔امریکا کا انٹرسٹ ہے کہ پاکستان اور افغانستان غیر مستحکم ہوں اور آپس میں لڑتے رہیں ،معیثت تباہ ہو اور بھارت کو خطے کا چوہدری بنانے سمیت تمام مقاصد میں کامیابی ہو۔سعودی پیکج سے پاکستانی معیثت میں فوری عارضی بہتری آرہی ہے۔ یہ پیکج 12 ارب نہیں 6 ارب ڈالرز کا ہے۔کیری لوگر بل کے تحت ساڑھے 7 ارب ملنے پر ہمیں ملنے کے بعد پاکستانی معیثت کو 31 ارب ڈالرز کا اضافی نقصان ہوا تھا۔اب بھی ہیں خدشہ موجود ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ اور یمن کے تنازعے میں ملوث نہ ہو جائیں۔ ایران ہم سے ناراض ہے ، ترکی سے گرم جوشی میں بھی فرق آسکتا ہے۔سعودی پیکج کی شرائط ایک سوالیہ نشان ہے جو بعد میں پیدا ہوتی ہیں۔ حکومت علاج معالجے اور تعلیم کے علاوہ پاکستان سے ڈالر باہر بھیجنے کا قانون نہیں بنا رہی کیونکہ طاقتور طبقے انہیں اجازت نہیں دے رہی۔چوری کا پیسہ باہر سے لانے میں وقت لگے گا۔ ملک میں چوری کے پیسے سے بنائی گئی پراپرٹیز ، گاڑیوں اور اثاثوں کے خلاف کاروائی کریں تو 6 ماہ میں 1500 ارب خزانے میں آنے کی گارنٹی ہے مگر حکومت کی اتحادی 6 سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ یہ نہیں ہو سکتا۔تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ابراہیم خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف سزائے موت کا قانون لانا چاہئے۔عمران خان تو آسان الفاظ میں کہہ دیتے ہیں کہ این آر او نہیں ہوگا۔پاکستان کی معیثت کو 10 سال میں دو خاندان کینسر کی طرح لگ گئے مگر یہ جو مرضی کر لیں انکے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں۔ حکومتی اور اپوزیشن بینچوں سے سب کرپٹ افراد شکنجے میں آئیں گے۔10سال میں عوام کیساتھ کھلواڑ کرنے والے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا چاہتے مگر ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ہماری مخالفت زردار ی اور نواز شریف سے نہیں پاکستان کے وجود کے مخالفوں سے ہے۔حکومت اپوزیشن کو منا نے جاتی ہے مگر انکا ایجنڈا کچھ اور ہے کہ اسمبلی کو ڈاکوﺅں اور چوروں کو چھوڑنے کے لیے استعمال کیا جائے،نہ کہ قومی ایشوز پر بات کی جائے۔ اپوزیشن گھر میں جتنی مرضی اے پی سی کرتے رہیں مگر اپنے کرتوت لیکرعوام کے سامنے سڑکوں پر آ کرتو دکھائیں۔مولانا فضل الرحمان دین کی تبلیغ کرنے کی بجائے چند مفاد پرستوں کا ٹولہ ضیا اور بھٹو کی باقیات کو اکٹھا کر کے دین کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ حکومت کو ایک سال دیں مہنگائی اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی کیساتھ عوام کی بہتری بھی نظر آئے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں عبدالمنان نے کہا کہ عمران خان کا خطاب وزیراعظم کا تھا یا مولا جٹ کا تھا۔ عمران خان کے جھوٹ کا قہر اس ملک پر پڑ جائے گا۔ساٹھے 18 ارب ڈالر کا ریزرو ن لیگ نے چھوڑا ۔ آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کو قرضے کی واپسی کی مد میں حکومت نے ایک دھیلا نہیں دیا تو رقم چلی کہاں گئی۔ابھی بھی 16 ارب ڈالر خزانے میں موجود ہے۔بھینسیں ، گاڑیاں اور سرکاری زمینیں بیچنے کے بعد حکومت سرکاری بندے بیچ دے گی، آئی ایم ایف کا قرضہ تو اترے گا۔عمران خان کی شکل ہے کہ ان سے این آر او مانگا جائے۔نیب مکمل سیاسی ہے۔ثابت کرتا ہوں کہ عمران خان کے اثاثے آمدن سے زائد ہیں۔کھربوں کی جائیداد کا مالک کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے ،الیکشن کمیشن کے گوشواروں سے دیکھ لیں۔نواز شریف کے والد کا اربوں روپے کا کاروبار تھا مگر عمران خان دنیا کا واحد ویلا ہے جو ٹکے کا کام نہیں کرتا اورکروڑوں ،اربوں میں رہتا ہے۔حکومت کو پارلیمنٹ میں بتانا پڑے گا کہ سعودی پیکچ کونسی شرطیں مان کر لے آئے ہیںکہیں ملک کا سودا تو نہیں کر دیا۔ انہیں سی پیک ، چین سے معاہدے بڑے دکھتے تھے ،آج جو قرضے لے رہا ہے وہ ہیرو ہے کل جو لیتا تھا وہ مجرم ہوگیا اور سے بڑا یو ٹرن کیا ہوگا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.