ابوظہبی(آئی این پی) سٹار پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اوسط سے رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے 2016 سے 2018 کے دوران 21میچز میں 57.57کی اوسط سے رنز بنا کر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا بہترین اوسط سے رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، بابر اعظم نے 806 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 6 شاندار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، 97 ٹی ٹونٹی میں ان کا بہترین سکور ہے جبکہ کوہلی نے 62 میچز میں 48.88 کی اوسط سے 2102 رنز بنا رکھے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل تین نصف سنچریاں سکور کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے۔، بابر نے اس سے قبل رواں سال ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچز میں 97 اور 51 رنز کی اننگز کھیلیں تھیں جبکہ انہوں نے بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 68 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے اس سے قبل شاہد آفریدی، عمر اکمل اور محمد حفیظ کو بھی مسلسل تین اننگز میں نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

