ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا خود کو لیٹ لطیف کہتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کی اداکاری میں اب بہتری آرہی ہے۔سیف علی خان کو بالی ووڈ میں 25 سال ہوگئے ہیں اور یہ عرصہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے کافی ہوتا ہے، سیف علی خان کے ساتھ کیریئر شروع کرنے والے دیگر اداکار شاہ رخ خان اور اکشے کمار وغیرہ کو آج اداکاری کا کنگ ماناجاتاہے تاہم سیف علی خان کو 25 سال بعد احساس ہوا ہے کہ ان کی اداکاری میں اب جاکے بہتری آرہی ہے۔اپنی اداکاری کے حوالے سے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں بہت لیٹ لطیف ہوں، میری اداکاری اب جاکے بہتر ہورہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے میری اداکاری بھی نکھرتی جارہی ہے اور اب مجھے زیادہ بہتر انداز میں سمجھ آرہا ہے کہ مجھے کیا کرناچاہئے اور کیا نہیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی فلم ”بازار“ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے ٹریلر میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے، فلم میں سیف نے گجراتی بزنس مین کا کردار نبھایا ہے، فلم ”بازار“ 26 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

