تازہ تر ین

50 لاکھ گھر بڑا ہدف ہے اس کیلئے چین سے بھی سرمایہ کاری لائیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہم 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بڑا ہدف ہے اور اس کے لیے چین سے بھی سرمایہ کاری لائیں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری نوجوان ا?بادی ہے اور ہمیں نوکریوں کی ضرورت ہے، ہماری حکومت کی پالیسی سیدھی ہے، سرمایہ کاری اور کاروبار کے راستے میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنا ہمارا کام ہے کیونکہ کاروبار کرنا جتنا ا?سان ہوگا، اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی، اس سے روزگار بڑھے گا اور ہم لوگوں کو غربت سے نکال سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں چین جارہے ہیں، کوشش ہے کہ سی پیک کے نیچے بننے والے پراجیکٹ میں جوائنٹ ایڈونچر کیا جائے، اس سے پاکستان میں سرماریہ کاری ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چائنا سے ہمارا سرمایہ کاری اور کاروبار کا رشتہ سی پیک کے ذریعے ا?گے بڑھے گا، جو ہماری حکومت کا وڑن ہے، پاکستان ایسا ملک بنے گا اس سے بیرون ملک نوکری کے لیے جانے والوں کو واپس بلائیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چین سے ہاو¿سنگ کے شعبے پر بھی بات ہوگی، ہم عام انسانوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بہت بڑا ہدف ہے تاکہ اسے ا?سان قسطوں پر دیں، اس کے لیے بھی سرمایہ کاری لائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv