لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ لیگی رہنما حنیف عباسی سے جیل کیمپ میں ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور حنیف عباسی کے مابین ملاقات دو روز قبل ہوئی تھی۔نواز شریف کی حنیف عباسی سے ملاقات جیل سپریڈینٹ کے کمرے میں ہوئی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ن لیگی رہنماﺅں کی جیل میں حنیف عباسی سے ہونے والی ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔واضح رہے حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل میں سپرنٹنڈنٹ کے آفس میں نواز شریف کے ساتھ تصویر شائع ہونے پر اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔راولپنڈی میں انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی۔ایفی ڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جہاں ان کی جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں نواز شریف کے ہمراہ تصاویر سامنے آ گئیں۔جس پر انہیں اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر اٹک جیل منتقل کیا گیا، حنیف عباسی کی جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں نواز شریف کے ہمراہ تصویر سامنے آنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کے بعد حنیف عباسی کو انکوائری کمیٹی کی تجویز پر اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔ اٹک جیل میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ، جس پر انہیں اسپتال میں اسٹنٹ ڈالا گیا۔ اٹک میں کوئی بڑا اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ہی حنیف عباسی کو آج اٹک جیل سے لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

