تازہ تر ین

سینیٹ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا، نیب قوانین میں ترمیم کا عندیہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ کمیٹی نے نیب کی کارکردگی پر بریفنگ کے لیے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا جب کہ کمیٹی نے نیب قوانین پر نظرثانی اور ترمیم کا عندیہ بھی دیا ہے۔اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیب صرف گرفتاریاں کرنے میں مصروف ہے لہذا نیب قوانین پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔کمیٹی نے لاءاینڈ جسٹس کمیشن پر نظرثانی کے لیے کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ مستقل ادارہ ہونا چاہیے، اس کو بہت سارا کام کرنا ہے، ججز کے پاس بہت زیادہ کیسز ہیں، اس کا مستقل سیکرٹریٹ ہونا چاہیے، باقی ممالک میں لاءاینڈ جسٹس کمیشن کی تشکیل اس طرح نہیں جیسے پاکستان میں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv