کراچی (ویب ڈیسک)اداکار اور میزبان مانی کو انسٹاگرام پر جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف شروع کی گئی ‘می ٹو’ مہم کی بانی خاتون ترانا برک کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا اور مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔مانی نے انسٹاگرام پر ترانا برک کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا تھا، ’یہ ہیں می ٹو مہم کی بانی ترانا برک، معلوم نہیں کہ ان کو کس نے اور کیوں چھیڑا؟واضح رہے کہ ترانا برک ایک سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اور ہراساں کیے جانے کے خلاف اور ان کے حقوق کی پاسداری کے لیے ‘می ٹو’ مہم کا آغاز کیا تھا۔تاہم مانی کا ترانا برک کو ان کے رنگ و نسل کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانا اتنا مہنگا پڑا کہ مداحوں نے انہیں خوب خوب باتیں سنائیں۔کسی نے مانی کو مخاطب کرکے لکھا، ‘آپ کو شرم آنی چاہیے’۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘یہ کوئی مذاق نہیں ہے، آپ نے اپنا احترام کھودیا‘۔جبکہ ایک صارف نے مانی کو ‘مضحکہ خیز’ بھی قرار دے دیا۔مداحوں کے تبصروں اور شدید تنقید کے بعد مانی نے ترانا برک کے حوالے سے کی گئی اپنی پوسٹ کو ہی ڈیلیٹ کردیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ان کی اہلیہ اور ٹی وی اداکارہ حرا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ مانی کی بہت بڑی مداح تھیں اور انہوں نے اپنی دوست اور منگیتر کو دھوکا دے کر مانی سے شادی کی تھی جس کے بعد سے حرا پر تو تنقید جاری ہی تھی کہ اب ان کے شوہر مانی نے بھی ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

