اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اشارے پر حکومت اور اداروں نے اپنی حکمت عملی تیار کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کے خلاف حکومت نے کسی دباﺅ میں نہ آنے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت اپوزیشن کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرے گی۔ حکومت نے نیب اور ایف آئی اے سے سیاسی رہنماﺅں کے خلاف کیسز کی فہرستیں مانگ لیں جو حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔ حکومت نے ان کیسز کا بغور جائزہ لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں۔ اہم رہنماﺅں کی گرفتاریوں کیلئے نیب اور ایف آئی اے کو اہم ٹاسک دے دیئے گئے۔ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری بھی رواں ہفتے عمل میں آ سکتی ہے۔ پہلے مرحلے میں حکومت کی جانب سے سندھ میں پکڑدھکڑ کا سلسلہ شروع ہو گا۔ پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات کی گرفتاری کے بعد انہیں وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ان کے قریبی رفقاءکو بطور ٹول استعمال کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے جارحانہ اقدامات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

