اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی جس میں حکومت کے خلاف قرار داد لانے کی تجویز سمیت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن اورسابق صدر آصف علی زرداری کا آ پسمیں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں حکومت کے خلاف اپوزیشن پار ٹیوں کا اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ 31 اکتوبر کو تمام اپوزیشن پارٹیوں کا اجلاس طلب کیا جائے اب مولانہ فضل ا لرحمن تمام اپوزیشن پارٹیوں سے رابطہ کر کے انہیں 31 اکتوبر کو ہونے والے اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس پر مدعو کریں گے جسمیں حکومت کے خلاف پارلیمنٹ ہاﺅس میں قرار داد لانے سمیت ایوان میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کو پیغام بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلے شکوے دور کریں، انھیں غلط فہمی ہوئی ہے۔ ان کے خلاف بننے والے مقدمات کا مجھے علم نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آصف زرداری کو گلے شکوے ختم کرنے کا پیغام بھجوا دیا۔آصف زرداری کے شکوے کا جواب میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پیغام بھجواتے ہوئے کہا کہ وہ زرداری صاحب سے کہیں کہ ان کے خلاف مقدمہ میں نے نہیں بنایا ¾ مجھے تو ان مقدمات کا علم ہی نہیں تھا، غلط فہمی دور کر دیں۔ادھر حمزہ شہباز نے بھی پیپلز پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقات کا اشارہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کئی دنوں سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان غلط فہمیاں دور کرانے کیلئے سرگرم ہیں تا کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف اپوزیشن یکجا ہو کر مشترکہ لائحہ عمل طے کر سکے۔یاد رہے کہ آصف زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاں تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں نواز شریف سے بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو مقدمات وہ بھگت رہے ہیں، یہ نواز شریف کے بنائے ہوئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

