لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی میں ملتان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے اجلاسوں کے دوران اراکین اسمبلی کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے جبکہ خواتےن ارکان اسمبلی نے بھی وزےراعلیٰ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں گے اور آپ کے مسائل حل کریں گے۔ جائز کام رکے گا نہیں اور ناجائز کام ہوگا نہیں اور ہر کام میرٹ کو مدنظر رکھ کر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے مسائل ضلع کی سطح پر حل کرنے کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے ، ان کی تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس عملی اقدامات کریں گے۔ ملتان میں نشتر ہسپتال ٹو شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ بجٹ سیشن کے اختتام پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کا خود دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لوں گا، اس ضمن میں پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی ملتان میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت اراضی سینٹرز کی تعداد اضافہ کیا جائے گا۔اراضی سینٹرز کی تعداد قانگوئی تک بڑھائی جا رہی ہے اور پہلے مرحلے میں 102 اراضی سینٹرز قائم کئے جائیں گے جبکہ 20 موبائل اراضی سینٹرز بھی دور دراز علاقوں میں کام کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے مل کر وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے وژن کو پورا کرنا ہے اورشہرےوں کے مسائل ان کی دہلےز پر حل کرنا پی ٹی آئی کامنشور ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کرےںگے اور ارکان اسمبلی کی تجاوےز اورسفارشات پر عملدر آمد ےقےنی بناےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کےلئے دن رات محنت کررہے ہےں اور وزےراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہرشہراورقصبے کے مسائل پر توجہ دے رہے ہےں ۔ہم صرف کام کرنے کااےجنڈالے کر آئے ہےںاورسابق دور کی طرح ہمارا کوئی دوسرا اےجنڈا نہےں ہے ۔وزیراعلیٰ نے مسائل حل کیلئے اراکین اسمبلی سے مشاورت کی۔وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔وزےراعلیٰ نے خواتےن اراکےن اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہپاکستان تحرےک انصاف کی حکومت خواتےن کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرے گی۔خواتےن ارکان اسمبلی نے سےاسی جدوجہد مےں ناقابل فراموش کردارادا کےا ہے ۔خواتےن ارکان اسمبلی کی تجاوےزپر عملدرآمد کا جائزہ لےںگے۔انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان مےں خواتےن کو ان کا حقےقی حق دےا جائے گا۔تبدےلی کے لئے خواتےن اراکےن اسمبلی کو اپنا بھر پور کردارادا کرنا ہے ۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز بھی دیں۔سینئر صوبائی وزیر، صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹریز صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیو کے مرض سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بر وقت ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔ پولیو کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات کا تسلسل حکومت کے ساتھ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے لہذا والدین کو اپنے بچوں کو اس مرض سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے لازمی پلانے چاہئیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

