پشاور (نیٹ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پی کے 71 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھائی کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیدیا۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تسلیم کرتا ہوں ضمنی انتخابات میں بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ خاندان کے کسی فرد کے لیے پارٹی ٹکٹ کی سفارش نہیں کروں گا۔ شاہ فرمان نے کہا کہ بحیثیت نظریاتی کارکن موروثی سیاست کے خاتمے پر یقین رکھتا ہوں اور پارٹی میں موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کروں گا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے حلقے پی کے 71 پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی چھوڑی ہوئی نشست پر ان کے بھائی ذوالفقار خان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدّین خان 11257 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 9854 ووٹ لے سکے۔ صلاح الدین مہمند پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہے ہیں لیکن ضمنی انتخاب میں اسی حلقے سے گورنر خیبر پختونخوا کے بھائی ذوالفقار خان کو ٹکٹ جاری ہونے پر وہ پارٹی سے علیحدہ ہو گئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

