Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

عمران خان معاشی بحران سے نکل گئے تو آئندہ 5 سال انہیں کوئی نہیں ہلا سکتا : ضیا شاہد ، عمران خان نے بھیک نہیں مانگی سرمایہ کاری کی دعوت دی : ڈاکٹر سلمان ، سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی سہولت ، پاکستان کی فوری پریشانی کم ہو جائیگی : سردار آصف ، شعیب شیخ پر الزامات میں کوئی صداقت نہیں اس لیے سزا معطل ہوئی : سمیع ابراہیم ، چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

By adminاکتوبر 24, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ سعودی عرب ضرور وسیلہ بنا ہے حکم خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔ اس موقعپر خوشخبری کا سامنے آنا بڑی بات ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کے سر پر منڈلاتے ہوئے خوفناک بادل تھے ایک طرح سے چھٹتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ امید ہے کہ سعودی عرب سے جو کامیابی ملی ہے چین سے بھی ملے گی۔
سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ یہ تو تو سب کو معلوم ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو ہر موقع پر سپورٹ کیا ہے اور ہماری ان کے ساتھ گہری ریلیشن شپ ہے۔ اس دورہ میں عمران خان نے اپنی تقریر میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین جگہ قرار دیا ہے اور پوری دنیا کے سرمایہ کاروں کو بہت پروموٹ کرے گا اور یہ اچھا اشارہ ہے کہ پاکستان بھیک مانگنے کی بجائے سرمایہ کاری کی طرف توجہ دے گا۔ چین دنیا کا سب سے بڑا تیل استعمال کرنے والا ملک ہے اور چین سب سے بڑا امپورٹر ہے اور پاکستان کے ذریعے اگر راہداری استعمال ہوتی ہے اور سعودی آئل ریفائنری کا وعدہ کر چکا ہے۔ میری نظر میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ عمران خان صاحب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی ہے۔ کیونکہ پاکستان کے مسائل کا حل سرمایہ کاری میں ہے حکومت کی سب سے پہلی ترجیح سرمایہ کاری ہو گی۔
ضیا شاہد نے پوچھا کہ سلمان شاہ صاحب اگر پاکستان کے اندر اگر ساری سہولیات آفر کرے۔ جو مشکلات عام طور پر بیرونی سرمایہ کاروں کو ہوتی ہیں کون سے سیکٹر ہیں سعودی عرب جن میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ کیا آئل ریفائنری سیکٹر میں انویسٹمنٹ بھی سرمایہ کاری میں شمار ہو گی۔
ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ آئل ریفائنری سٹی بھی انویسٹمنٹ ہے اس کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ سعودی عرب زراعت میں بھی انویسٹمنٹ کر سکتاہے۔
ضیا شاہد نے کہا کہ سعودی عرب ایک اور سیکٹر بھی ایسا ہے وہ لائیو سٹاک ہے سعودی عرب میں سبزہ بہت کم ہے پاکستان میں گھاس پھوس اور چارہ کی کافی بہتات ہے یہاں لائیو سٹاک کا بڑے پیمانے پر کام کیا جا سکتا ہے۔
سلمان شاہ نے کہا کہ سعودی عرب فوڈ اینڈ ایگری کلچر میں بھی سرمایہ کاری کر سکتا ہے اور لائیو سٹاک کا ایریا بہت بڑا ہو گا۔ دفاع کے شعبہ میں تعاون ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا اشتعاک عمل لامحدود ہے اس پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ضیا شاہد نے کہا سعودی عرب اور چین کے دورے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے مالی معاملات کافی حد تک سنبھل جائیں گے۔ اگر کچھ ضرورت پڑی بھی تھوڑی بہت تو نہ ہونے کے برابر ہو گی۔ ایسے بہت سے منصوبے بنائے جا سکتے ہیں چین بڑے پیمانے پر یہاں سرمایہ کاری کر سکتا ہے ہمیں نقد امداد سے بھی کہیں زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
ضیا شاہد نے کہا کہ ایک مشترکہ دشمن کے خلاف ہمیشہ اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوتی رہی ہیں۔ ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔ موجودہ حکومت کے خلاف جوو پروپیگنڈا کیا گیا ہے یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ آج تک ایسی کوئی حکومت نہیں آئی جس کو 2 مہینے پورے نہیں ہوئے اور عدم اعتماد کی تحریک کی باتیں ہونے لگیں۔ عمران خان کی اصل مشکل صرف معیشت ہے، سعودی عرب میں پہلا مرحلہ بخوبی ہو گیا، اب مہاتیر محمد ملاقات ہو گی۔ سردار آصف احمد ٹھیک کہتے ہیں کہ عمران خان کو ملائیشیا سے بات کرنی چاہئے کہ ہم آپ کے سب سے بڑے گاہک ہیں لیکن آپ پاکستان سے کیا لیتے ہیں؟ ہم ملائیشیا سے سالانہ ایک ارب ڈالر کا پام آئل امپورٹ کرتے ہیں اگر اتنی ہی کی ایکسپورٹ شروع ہو جائے تو ملک کے بڑے مسائل حل ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے بھی بڑی اُمیدیں ہیں۔ اگر مالی مسئلہ حل ہو گیا تو عمران خان کو کوئی 5 سال تک ہلا نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے مسئلے نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، پوری معیشت بینک منیجروں کے ہاتھوں گروی پڑی ہوئی ہے۔ ملک کے کرپٹ، بددیانت منیجرز اس سازش میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہئے۔ منی لانڈرنگ سارا بینک منیجرز کا کھیل ہے، ابھی بہت سارے نام سامنے آنے والے ہیں۔ بینک منیجر بھنگ پی کر سوئے ہوتے تھے جب بغیر دستاویزات کے اکاﺅنٹ کھلتے رہے اور پیسہ ہنڈی سمیت دیگر ذرائع سے باہر جاتا رہا، ان منیجروں کی گردن میں کپڑا ڈال کر گھسیٹنا چاہئے تا کہ یہ مزید انکشافات کریں، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب شیخ کو رہا کرنے کا حکم خوش آئند ہے۔ میڈیا کے شعبے میں جتنے بھی لوگ آتے ہیں، سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ہمیں ان کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔ جب بول ٹی وی کا بول بھالا ہوا تو بعض اداروں نے بڑی سخت مخالفت کی، اس وقت بھی ہمارے اخبار اور ٹی وی نے متوازن رویہ اختیار کیا، ہم ہمیشہ نئے آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمارے استاد مجید نظامی ہوا کرتے تھے وہ میرے دفتر میں آئے، نیوز روم میں انہوں نے کہا تھا کہ ”چمن میں جتنے زیادہ پھول کھلیں، اتنی ہی زیادہ رونق ہو گی“ انہوں نے میرے لئے دُعا کی کہ آپ کا اخبار بہت پھلے پھولے، وہ خود چل کر میرے دفتر آئے تھے انہوں نے میرے اخبار نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ بہت خوش ہوئے تھے۔ ہم سب میں ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات ہونے چاہئیں۔
سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں۔ 3 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت سے ہماری فوری پریشانی والی کیفیت میں کمی آئے گی۔ اس قسم کی کہیں اور سے بھی اگر سہولت مل جاتی ہے، جس سے ہماری پوزیشن ٹھیک ہو جائے تو شاید آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی نہ پرے۔ سعودی عرب کے لئے لائیو سٹاک بڑا مسئلہ ہے، وہاں پانی کے ذخائر بہت محدود ہیں۔ بڑے بڑے ڈیری فارم بنے ہوئے ہیں جہاں لاکھوں کی تعداد میں جانور ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ سوچے کہ باہر سے اتنا مہنگا چارہ منگوانے کے بجائے کیوں نہ پاکستان سے دودھ پیدا کر لیں۔ اسی طرح سعودی عرب کے لئے پاکستان میں اوربھی بہت سارے شعبہ جات سرمایہ کاری کے لئے موجود ہیں۔ انہو ںنے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کر لیں کیونکہ اگر پہلے والے ہی حالات رہے تو پھر یہاں سرمایہ کاروں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمیں پوری تیاری کر کے سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں تو پھر سعودی سرمایہ کاری ضرور آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اس وقت خود دشواریوں میں ہے۔ ان کے سابق وزیراعظم کی کرپشن نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا جس طرح ہمارے ملک میں پچھلی 2 حکومتوں نے کیا۔ اب مہاتیر محمد جیسا ایماندار و مضبوط لیڈر اپنے ملک کی معیشت کو بہتر کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ ہماری ملائیشیا سے پام آئل کی امپورٹ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ پچھلے کئی سالوں سے اربوں ڈالر کی امپورٹ آپ کے ملک سے کر رہے ہیں لیکن آپ پاکستان سے کیا امپورٹ کر رہے ہں۔ عمران خان کو مہاتیر محمد کے ساتھ لیکنیکل لیبر، ڈاکٹرز، ٹیچرز، نرسز، انجینئرز جیسے پروفیشنلز کی مین پاور کے حوالے سے کوئی پروگرام طے کرنا چاہئے، اگر ایسی ایکسپورٹ شروع ہو جائے تو بڑی کامیابی حاصل ہو گی۔ میرے خیال میں عمران خان کو مہاتیر سے پوچھنا چاہئے کہ وہ کرپشن پر کیسے کنٹرول کر رہے ہیں، ہمیں ان سے مفید مشورے مل سکتے ہیں۔ چائنہ کے ساتھ تو ہمارے سٹریٹجک تعلقات ہیں، امید ہے دفاعی معاملات پر بھی وزیراعظم بات کریں گے۔ بھارت اور روس کے معاہدے کے بعد پاک بھارت توازن بگڑ گیا ہے، اب چائنہ کے ساتھ بات کرنا پڑے گی۔
ڈائریکٹر بول نیوز سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ آج شعیب شیخ رہا ہو جائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے سیشن کورٹ کی دی گئی سزاﺅں کو گزشتہ روز معطل کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شعیب شیخ پر مقدمات نون لیگ دور میں نیویارک ٹائمز کے ایک ایسے صحافی کی خبر کی بنیاد پر کئے گئے تھے جسے پاکستان سے ناپسندیدہ شخصیت کہہ کر نکال دیا گیا تھا کیونکہ وہ پاکستان کے ایٹمیپروگرام کے بارے میں جھوٹی و بے بنیاد خبریں دیتے تھے۔ چونکہ ایگزیکٹ نے بول ٹی وی لانچ کیا تھا تو یہاں بہت ساری طاقتیں تھیں، بہت سارے لوگ میڈیا کے تھے جو نوازشریف کے بہت قریب تھے ان کو یہ بات پسند نہیں آئی، جس کی وجہ سے ایگزیکٹ پر جعلی ڈگریوں کا مقدمہ بنایا گیا، اس میں شعیب شیخ سمیت دیگر ساتھی بری ہو گئے تھے، کچھ چارجز پر شعیب شیخ کو سزا ہوتی تھی جسے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا۔ ان پر ٹکراﺅ کا الزام لگایا گیا تھا لیکن کسی شخص نے آ کر نہیں کہا کہ اس کے ساتھ فراڈ ہوا، جس کی بنیاد پر عدالت نے سزائیں معطل کی ہیں۔ آج شعیب شیخ اڈیالہ جیل سے رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ان کی سزا معطل ہوئی ہے۔ اپیل آگے چلے گی۔ شعیب شیخ پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، اسی وجہ سے سزا معطل ہوئی۔ فراڈ و جعلی ڈگری کا الزام ہے لیکن کوئی ایک بھی شخص نہیں جو تسلیم کرے کہ اس کے ساتھ یہ ہوا ہے۔ ایگزیکٹ تو ڈگری دینے کے کاروبار میں ہی نہیں تھا، یہ سارا میڈیا کا پروپیگنڈا تھا کیونکہ بول ٹی وی نے آغاز سے ہی جس طرح سہولتیں فراہم کیں اور یہ کہا کہ صحافی ہی اس کی پالیسی کو بنائیں گے تو اس پر بہت سارے میڈیا مالکان نے نوازشریف کے ساتھ مل کر سارا پروپیگنڈا رچایا، بے بنیاد و جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.