بیلجیئم (عیب ڈیسک)بیلجیئم میں مٹی سے بنےشاندار اور دلچسپ مجسموں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے مٹی کے مجسمے بنانے کے ماہر فنکاروں نے شرکت کی۔بیلجئیم کے خوبصورت شہر اوسٹینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مٹی سے بنے مجسموں کے 12 ویں سالانہ میلے کا انعقادکیا گیا۔اس میلے میں اپنے فن کامظاہرہ کرنے کے لیے مختلف ممالک سے مٹی سے مجسمے بنانے کے ماہر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔کینیڈا، اسپین، اٹلی، روس، یوکرین، پولینڈ، جرمنی اور آسٹریا سمیت مختلف ممالک سے آئے مجسمہ سازوں نے 5 ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد 7ہزار ٹن ریتیلی مٹی استعمال کرتے ہوئے 150 شاندار مجسمے تیار کرکے نمائش کے لیے پیش کیے۔ڈزنی لینڈ پیرس سینڈ میجک کی تھیم کی مناسبت سے تمام مجسمہ سازوں نے پیرس کے ڈزنی لینڈ میں موجود کارٹون کرداروں سےلے کر کامک کیریکٹرز اور دیگر اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں کو اپنے مجسموں میں نمایاں کیا۔ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ سمیت کئی دیگر کرداروں اور اداکاروں کے مجسمے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔10 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی مٹی کے مجسموں کی یہ نمائش 3 ماہ تک جاری رہی اور اس دوران ہزاروں افراد نے یہاں کا ر±خ کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

