لاہور ( ویب ڈیسک ) مقبول فوٹو میسجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے جلد ہی صارفین کے لیے اسکرپٹڈ شوز متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔یہ شوز اسنیپ چیٹ اور ہالی وڈ کی نامور پروڈکشن کمپنیوں کے اشتراک سے قسط وار پیش کیے جائیں گے، جن میں ‘Growing Up is a Drag’ جیسی ڈاکیومینٹریز سیریز بھی شامل ہیں۔یہ سیریز مشہور ریئلٹی ٹی وی شو ‘کیپنگ اَپ وِد دا کارڈیشینز’ کے پروڈیوسر بونیم مورے کی پیشکش ہوگی۔اسنیپ چیٹ کے مطابق یہ سیریز بغیر کسی خلل کے تیزی سے چلیں گی، جس کا دورانیہ 5 منٹ پر مشتمل ہوگا۔ہر شو کے ساتھ ایک پروفائل پیج بھی مہیا کیا جائے گا جس سے صارف آسانی سے قسط تلاش کرسکے گا۔اسنیپ چیٹ شوز میں 6 سیکنڈز کا اشتہار بھی شامل ہوگا، تاہم اس کے لیے نظر انداز کرنے کا آپشن نہیں دیا گیا۔گزشتہ ہفتے اسنیپ چیف ایگزیکٹو ایوان سپیگل کے لیک ہونے والے خط کے مطابق کمپنی کا مقصد آئندہ برس تک پرانے صارفین اور اسنیپ چیٹ اینڈرائیڈ کے نئے ڈیزائن سے کمپنی کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے تاکہ مارکیٹ میں اس کی خدمات کو سراہا جا سکے۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اسنیپ چیٹ کے شیئرز میں 52 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جس کی اہم وجہ انسٹاگرام اور فیس بک ایپ میں اسنیپ چیٹ ایپ جیسے فیچرز کا شامل ہونا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

