منیلا(ویب ڈیسک)اگرچہ دنیا میں یومیہ سیکڑوں بچے پیدا ہوتے ہیں، جن میں سے کئی پیدائشی بیماریوں کے ساتھ اس دنیا میں آتے ہیں۔تاہم چند بچے ایسی حالت میں بھی پیدا ہوتے ہیں، جن کا اس دنیا میں فوری علاج دستیاب نہیں ہوتا اور فلپائن کا ایک سالہ میتھیو گلاڈو کا شمار بھی ایسے ہی بچوں میں ہوتا ہے۔میتھیو گلاڈو گزشتہ برس 3 اکتوبر کو فلپائن کے ایک ہسپتال میں پیدا ہوا، تاہم اس کی پیدائش سے قبل ہی ڈاکٹرز نے ان کے والدین کو آگاہ کیا تھا کہ ان کا بچہ دنیا میں 2 ہفتوں سے زائد زندہ نہیں رہ سکتا۔لیکن اتفاق سے میتھیو گلاڈو تمام مشکلات اور بیماریوں کے باوجود ایک برس کا ہوگیا اور ان کے والدین نے 4 دن قبل تین اکتوبر کو ان کی پہلی سالگرہ منائی۔برطانوی اخبار ‘ڈیلی مرر’ کی رپورٹ کے مطابق میتھیو گلاڈو پیدائش طور پر چہرے کے بغیر پیدا ہوا اور ڈاکٹرز کے مطابق وہ زیادہ سے 2 ہفتوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق میتھیو گلاڈو ‘ایکرینیا’ نامی بیماری کی حالت کے باعث نامکمل پیدا ہوا، یہ ایک ایسی حالت ہوتی ہے جس میں بچے کی ماں کے پیٹ میں درست انداز میں نشو و نما نہیں ہوتی اور وہ نامکمل چہرے یا کھوپڑی کے بغیر ہی مکمل ہوتا ہے۔میتھیو گلاڈو بھی نامکمل چہرے کے بغیر پیدا ہوا اور اس کی کھوپڑی کا اوپر کا حصہ ہی نہیں ہے، تاہم اس باوجود وہ ایک سال سے زندہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر میتھیو گلاڈو اپنی والدہ کی غلطی کے باعث نامکمل چہرے کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ بچے کی والدہ ازابیل نے دوران حمل بخار سے بچنے کے لیے پیراسٹامول اور فینائل ایچ سی آئی سے تیار ہونے والی دوا استعمال کی تھی، جس نے ان کے بچے کی نشو و نما پر برے اثرات مرتب کیے۔ماہرین کا خیال ہے کہ والدہ کی جانب سے استعمال کی جانے والی بخار کی دوائی کے اثرات کی وجہ سے بچے کے چہرے اور کھوپڑی کی ہڈیاں نہیں بن سکیں، جس وجہ سے وہ نامکمل چہرے کے پیدا ہوا۔اگرچہ میتھیو گلاڈو کی پیدائش سے قبل ہی الٹراساﺅنڈ کے ذریعے یہ بات سامنے آچکی تھی کہ پیٹ میں پلنا والے بچے کا چہرہ نامکمل ہے، تاہم والدہ نے اسے جنم دینے اور بعد ازاں اس کی ہر حال میں نشو و نما اور علاج کرانے کا ارادہ کیا۔رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین انتہائی غریب ہیں اور ان کی یومیہ کمائی محض 4 امریکی ڈالرز تک ہے، تاہم وہ لوگوں کی مدد سے اپنے بچے کی خوراک پوری کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میتھیو گلاڈو کا چہرہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں خوراک لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے، تاہم اسے دودھ اور وٹامنز کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔میتھیو گلاڈو کے والدین نے بچے کے چہرے کو مکمل کرنے کے لیے ملک کے بڑے ہسپتالوں سے بھی رابطہ کیا ہے، تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اس وقت ان کا بچہ بہت چھوٹا اور کمزور ہے اور وہ گھنٹوں تک مبنی آپریشن برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔تاہم ان کے والدین پرامید ہیں کہ جب اللہ نے انہیں بچہ دیا ہے تو وہی ان کے چہرے کو مکمل کرنے کے لیے راستے بھی کھولے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

