سیﺅل، کوریا(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے باشندے اندھادھند کام کرکے شدید تناو¿ اور بیماریوں کے شکار بن رہے ہیں۔ اب ان کے کندھوں سے ذمہ داریوں کا بوجھ ہلکا کرنے کےلیے ایک خاص جیل بنائی گئی ہے جسے ’انسائڈ می‘ کا نام دیا گیا ہے۔یہ جیل جنوبی کوریا کے علاقے ہونگ چیون میں قائم کی گئی ہے جہاں موسمِ گرما کی چھٹیوں میں کئی لوگ سکون کی خاطر آتے ہیں۔ انسائیڈ می جیل ایک سابق وکیل کوون یونگ سوئک نے 2008 میں بنائی تھی، یہ جگہ ان لوگوں کےلیے ہے جو ہر ہفتے 100 گھنٹے کام کرنے کے بعد ’شدید تھکن‘ کے شکار ہوجاتے تھے۔اس گھبراہٹ اور تناو¿ کے باوجود وہ اپنی ملازمت نہیں چھوڑ سکتے تھے لیکن انہیں اچانک خیال آیا کہ کیوں نہ ایک ہفتہ ایسی جگہ گزارا جائے جہاں باس نہ ہو، نہ ہی سگریٹ اور شراب نوشی ہو اور کام نہ کیا جائے۔ اسی خیال کے تحت انہوں نے سکون آور جیل تعمیر کی۔جیل میں اب تک 2000 افراد آچکے ہیں جن میں سے کچھ ایک دن اور بعض سات دن تک رہے۔ ان میں ہر طرح کے ملازمین، بڑے اداروں کے سربراہان، طلبا و طالبات کے علاوہ گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہاں 28 کمرے ہیں اور مراقبے کےلیے کئی پروگرام اور رہنما کتب بھی رکھی گئی ہیں۔ہر کمرے میں ضروری اشیا کے علاوہ ڈائری، یوگا چٹائی اور ہنگامی حالت میں خبردار کرنے والا بٹن بھی ہے۔ یہاں آنے والے 50 سالہ شخص نے کہا کہ پہلے وہ لوگوں سے عداوت اور عدم اعتماد رکھتے تھے لیکن یہاں وقت گزارنے کے بعد تمام منفی خیالات ختم ہوگئے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سے 100 کلومیٹر دور واقع اس جیل کا ہر کمرہ 6 مربع میٹر وسیع اور کوٹھری نما ہے جہاں اکثر وقت گزارا جاتا ہے۔ یہاں موبائل فون لانا منع ہے اور دروازے اندر سے بند کیے جاسکتے ہیں۔ لوگ ساتھ مل کر بھی وقت گزارتے ہیں جبکہ کتابیں پڑھنے کی اجازت ہے اور زیادہ تر وقت مراقبہ کرایا جاتا ہے۔ جنوبی کوریائی لوگ پوری دنیا میں فی سال سب سے زیادہ کام کرنے والی تیسری بڑی قوم ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

