لاہور (ویب ڈیسک)پاستا یا لزانیا کھانے کے شوقین بڑوں سے زیادہ بچے ہوتے ہیں، لیکن ہر بار ایک ہی انداز کی ڈش تیار کرنا ضروری نہیں۔رات کے کھانے کے وقت اپنے گھر والوں کے سامنے لزانیا کو نہایت منفرد انداز میں پیش کریں، جسے کھا کر گھر والے بار بار اس کی فرمائش کرنے پر مجبور ہوجائیں۔
یہاں لزانیا رولز بنانے کی مزیدار ترکیب بتائی جارہی ہے، یہ ترکیب نہایت آسان ہے جسے گھر پر کبھی بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔
لزانیا ابالنے کے لیے
پانی میں ½ کھانے کا چمچ نمک اور ایک کھانے کا چمچ تیل شامل کریں، ابال آنے پر لزانیا ڈال کر 5 منٹ تک ابال کر الگ سے ٹھنڈے پانی میں 5 منٹ کے لیے ڈالیں پھر نکال کر الگ رکھ لیں۔
ریڈ ساس بنانے کے لیے
ریڈ ساس بنانے کے لیے ایک پتیلی میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ تیل ڈالیں، تیل گرم ہونے پر اس میں ایک باریک کٹی ہوئی بڑی پیاز شامل کریں اور سنہری ہونے تک فرائی کریں، بعدازاں ایک کھانے کا چمچ کٹا ہوا لہسن ملائیں، ½ کلو چکن کا قیمہ شامل کریں، کٹی لال مرچ حسب ذائقہ، کالی مرچ پاو¿ڈر ایک سے ½ چائے کا چمچ، زیرہ پاو¿ڈر ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ایک چائے کا چمچ اوریگانو اور ایک چائے کا چمچ چکن پاو¿ڈر شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔اس میں 2 کپ ٹماٹر کا پیسٹ شامل کریں اور 4 سے 5 منٹ تک ڈھک کر پکالیں۔
وائٹ ساس بنانے کے لیے
ایک پتیلی میں 2 کھانے کے چمچ مکھن، 2 کھانے کے چمچ میدہ، ایک کپ دودھ، ایک سے ½ چائے کا چمچ کالی مرچ پاو¿ڈر، ایک چائے کا چمچ سوکھا اوریگانو، دو کھانے کے چمچ چیڈر چیز اور نمک حسب ذائقہ شامل کرکے ساس گاڑھا ہونے تک اچھی طرح ملائیں، پھر اس میں دو کھانے کے چمچ باریک کٹے ہوئے تلسی کے پتے شامل کریں اور ملائیں۔
سجاوٹ کے لیے
ایک ڈش میں ریڈ ساس کی تہ لگائیں، دوسری ڈش میں ایک ایک کرکے لزانیا شیٹ پہلائیں، اس پر وائٹ ساس اور ریڈ ساس لگائیں، اور رول کی شکل میں موڑ لیں۔ان رولز کو ریڈ ساس کی تہ والی ڈش پر رکھ دیں، پھر بعدازاں رول کے اوپر بھی ریڈ ساس لگائیں، اس پر حسب ضرورت موزیریلا چیز، اوریگانو اور کٹی لال مرچ چھڑک دیں۔رول کی ڈش کو فوائل سے ڈھک کر اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 15 سے 20 منٹ کے لیے پکالیں۔تیار ہونے پر گھر والوں کے سامنے مزیدار لزانیا رولز پیش کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

