تازہ تر ین

چندا ماموں پر سیر اب پرائیویٹ سہولت کے ساتھ میسر

لاہور (ویب ڈیسک)’چاند کا رنگ سرمئی (gray) ہے اور وہ پلاسٹر آف پیرس کی طرح نظر آتا ہے‘، یہ بات آج سے تقریباً 60 برس قبل جم لور نے دنیا کو بتائی تھی، جس کا تجربہ انہوں نے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے چند خلاءباز ساتھیوں کے ساتھ کیا تھا اور آج جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند کا قریب سے نظارہ کرنا ممکن ہوگیا ہے۔جی ہاں ایلون مسک کی اسپیس فلائٹ کمپنی اسپیس ایکس نے اعلان کیا ہے کہ چاند کی سیر کرنا اب خواب نہیں حقیقت ہوگا کیوں کہ اسپیس ایکس کمپنی کا تیار کردہ خاص بگ فیلکن راکٹ (بی ایف آر) ایک مسافر کو چاند کی سیر کروانے جارہا ہے۔اسپیس ایکس نے اس کا باقاعدہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘کمپنی نے ایک پرائیویٹ مسافر سے معاہدہ کیا ہے، جو بی ایف راکٹ میں چاند کے ارد گرد سیر کرے گا’۔اسپیس ایکس نے لکھا، ‘یہ عام انسانوں کے لیے اہم قدم ہے، جو خلاءکا سفر کرنا چاہتے ہیں، 17 سمتبر کو معلوم ہوگا کہ اس سفر پر کون اور کیوں جارہا ہے’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv