واشنگٹن(ویب ڈیسک)معروف جہاز ساز کمپنی بوئنگ نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی تصویر جاری کردی جسے ایک سال تک آزمائش کے بعد مارکیٹ میں لایا جائے گا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی بوئنگ نے طیاروں کی نئی سیریز 777X کے پہلے طیارے 777X-9 کی ایک تصویر جاری کی ہے جس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ طیارے کو واشنگٹن کے شہر ایورٹ میں اس کی اسٹیٹک آزمائش کی جائے گی۔بوئنگ کمپنی کے مطابق 777 ایکس طیارے میں 350 سے 425 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جسے 2020 تک مارکیٹ میں لایا جائے گا جب کہ آئندہ سال سے باقاعدہ طور پر اس کی آزمائشی پروازیں شروع کی جائیں گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ بوئنٹگ کمپنی کی 99 سالہ تاریخ میں 777 ایکس نائن پہلا طیارہ ہے جس میں 235 فٹ اور 5 انچ طویل ونگزپین (ایک پر سے دوسرے پر کا فاصلہ) کا استعمال ہوا ہے جس سے ایئربس اے 350 کے مقابلے میں 12 فیصد تک فیول اخراجات کی بچت ہوگی۔نئے طیارے 777 ایکس کے پروگرام منیجر ڈورن بنگو کے مطابق اسٹیٹک ٹیسٹ کے دوران طیارے کے ڈھانچے اور اس کی قوت برداشت کو چیک کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو محفوظ پروڈکٹ فراہم کی جائے۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ بوئنگ A350 کے مقابلے میں 777 ایکس نائن کے آپریٹنگ اخراجات 10 فیصد کم ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ا±سے کئی فضائی کمپنیوں کی جانب سے آرڈر مل چکے ہیں جن میں ایمریٹس، آل نیپون ایئرویز اور لفتھانسا بھی شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

