سڈنیا (ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں منعقدہ ایک مقابلے میں تین پروفیشنل کھلاڑیوں نے صرف 39 منٹ میں 16 کلوگرام کھانا چٹ کرکے شائقین کو حیران کردیا۔بسیار خوری کا یہ دوستانہ مقابلہ سڈنی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ڈیڑھ کلوگرام گوشت پیٹیز اور 6 لیٹر ملک شیک بھی شامل تھا۔ مقابلے کا عنوان ’مرد بمقابلہ 16 کلو گرام‘ تھا جو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ملکی لین نے منعقد کیا تھا۔کھانے میں ڈیڑھ کلو گرام فرائیز، ڈیڑھ کلو گرام وزنی مٹن پیٹیز، ایک کلو پنیر، ایک کلوگرام پورک، ڈیڑھ کلوگرام پنیر کیک، چھ لیٹر ملک شیک اور دیگر چھوٹی بڑی اشیاءشامل تھیں۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کے سب سے بڑے برگر بھی تھے جنہیں پیاز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔آسٹریلیا کے نمبر ایک اور دنیا کے دسویں ایوارڈ یافتہ خوش خوراک مسٹر اسٹبس نے اس موقع پر چیلنج قبول کیا لیکن انہوں نے ملک شیک کی اتنی بڑی مقدار ڈکارنا مشکل قرار دیا کیونکہ شیک فوری طور پر پیٹ بھرنے کا احساس دیتے ہیں تاہم تمام شرکا نے تیاری کے لیے 24 گھنٹے سے کچھ نہیں کھایا تھا۔علاوہ ازیں تینوں شرکا نے بہت سارا پانی پی کر معدے کو صاف اور لچک دار بنایا تھا۔ واضح رہے کہ اسٹبس کچھ روز قبل ساڑھے پانچ کلوگرام پنیر کی مٹھائی کھاکر ایک ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

