Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بالوں کی قبل از وقت سفیدی دور کرنے والے ٹوٹکے

By adminستمبر 7, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (ویب ڈیسک)ہر ایک کو اس کا سامنا ہوتا ہے اور متعدد افراد تو سیکڑوں بلکہ ہزاروں روپے اسے چھپانے میں لگا دیتے ہیں اور وہ ہیں سر کے سفید بال۔سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائے۔یقیناً بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے ہیئر کلر کو استعمال کیا جاسکتا ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر یہ بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جو کہ انہیں روکھے پن کا شکار اور بے جان کرسکتا ہے۔خوش قسمتی سے بالوں میں سفیدی کو آنے سے طویل عرصے تک روکنا ممکن ہے اور ایسا آپ کے کچن میں موجود چند عام چیزوں سے ہوسکتا ہے۔چند عام گھریلو ٹوٹکے جو بالوں کو سفید ہونے سے روک سکتے ہیں، جن پر کوئی خاص خرچہ بھی نہیں ہوتا۔
سیاہ چائے
اگلی بار جب آپ چائے کے کپ سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کریں تو کچھ مقدار اپنے بالوں کے لیے بھی بچالیں، مگر یہ خیال رکھیں کہ اس میں دودھ نہ ہو۔ جی ہاں سیاہ چائے بالوں کے لیے قدرتی ہیئر ڈائی کا کام کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے چائے کو ٹھنڈا کرنے کے بعد پتی کو چھان لیں اور پھر اسے سر پر تیل کی طرح لگالیں۔ ایک سے 2 گھنٹے بعد سر کو پانی سے دھولیں، مگر شیمپو سے دور رہیں۔
ادرک
ادرک متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس کا خزانہ ہے جو کہ جلد کی رنگت کے لیے بھی فائدہ مند ہے مگر اس کا ایک فائدہ قبل از وقت بالوں کی سفیدی کو روکنا بھی ہے۔ اس مقصد کے لیے ادرک کو کدوکش کرکے اس میں تھوڑا سا دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں اور پھر ہفتے میں ایک بار سر دھونے کے فوری بعد لگالیں۔ ایک سے 2 ماہ کے دوران بالوں کی سفید جڑیں ایک بار پھر سیاہ ہوجائیں گی۔
انڈے
جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی عام طور پر بالوں کو قبل از وقت سفید بنانے کا باعث بنتی ہے، انڈوں میں یہ وٹامن کافی مقدار میں ہوتا ہے، تو ہفتہ بھر میں کئی بار انڈوں سے لطف اندوز ہوں
لیموں کا عرق اور ناریل کا تیل
تین چائے کے چمچ لیموں کے عرق اور 50 ملی لیٹر ناریل کے تیل کو اچھی طرح مکس کریں اور بالوں کی جڑوں میں لگا کر 2 سے 3 منٹ تک سر کی مالش کریں اور اس مکسچر کو ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو دھولیں، ہفتے میں ایک بار اس کو آزمائیں، بہت جلد اس کا نتیجہ آپ کو حیران کردے گا۔
آلو کے چھلکے
آلو میں متعدد اجزاءموجود ہوتے ہیں جیسے وٹامن بی سکس، کاپر، پوٹاشیم، فاسفورس، غذائی فائبر، زنک اور دیگر، اور یہ سب بالوں کی سفیدی دور کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ دو یا 3 آلو?ں کے چھلکے اتاریں اور انہیں پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ ابالنے کے بعد پانی کو چھان لیں اور اگر آلو کی بو دور کرنا چاہے تو کچھ مقدار میں لیونڈر آئل کا اضافہ کردیں۔ اس کے بعد سیال کو ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اسے کسی گلاس جار میں بھر کر محفوظ کرلیں یا شیمپو سے سر دھونے کے بعد اس سے ایک بار پھر سر دھولیں، کچھ عرصے میں بالوں سے سفیدی غائب ہونا شروع ہوجائے گی۔
سیب کا سرکہ
سیب کے سرکے کی کچھ مقدار کو پانی میں ملائیں اور پھر سر دھولیں، یہ ٹوٹکا بھی بالوں کی سفیدی کو ریورس کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
کافی
کافی بھی سفید بالوں کے مسئلے سے نجات میں مدد دے سکتی ہے، اس مقصد کے لیے سیاہ کافی کو تیار کریں اور پھر ٹھنڈا ہونے دیں، اس کے بعد اپنے پسندیدہ ہیئرکنڈیشنر میں ملاکر اسے بالوں پر لگائیں۔ اس کے بعد سر کو پلاسٹک بیگ سے کور کرلیں اور ایک گھنٹہ انتظار کریں، پھر ٹھنڈے پانی سے سر دھولیں۔
پیاز
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر پیاز بھی بالوں کی سفیدی روکنے میں مدد دے سکتی ہے بلکہ بالوں کے گرنے کو بھی روک سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پیاز کو چھیل کر کاٹ لیں، اس کے بعد جوسر میں ڈال کر عرق یا جوس نکال لیں۔ اس جوس سے اپنے سر پر مالش کریں اور 45 منٹ لگا رہنے دیں، جس کے بعد سر کو دھولیں۔ ہفتے میں 3 بار سے زیادہ اس عمل کو نہ دہرائیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

پاکستان میں ایچ آئی وی جیسے مہلک مرض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!

ایسپرن بڑی آنت کے کینسر نہیں بچاتی: تحقیق

زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!

غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.