اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے اہم شہر میں بعض بنیادی سہولتوں کا فقدان لمحہ فکریہ ہے لہٰذا شہر کے عوام کے مسائل سے متعلق علم ہے۔وزیراعظم سے ایم کیوایم وفد کی ملاقاتوزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں نے ملاقات کی جن میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے علاوہ امین الحق، کنور نوید، نسرین جلیل اور میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے جب کہ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔وزیراعظم اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات کے دوران سیاسی امور اور صدارتی انتخاب سمیت سندھ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے وفد کو کراچی اور حیدرآباد کے مسائل حل کرانے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کا کہناہےکہ ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعظم کو صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

