اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نو منتخب وزیراعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری صبح ساڑھے 9 بجے ایوان صدر میں ہوگی، جس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور نوجوت سنگھ سدھو، وسیم اکرم، جاوید شیخ، نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر مہمان پہنچ چکے ہیں۔ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہوں گے۔نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب کے لیے تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماو¿ں کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جبکہ عمران خان کے قریبی دوستوں کے علاوہ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی سفیر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد کابینہ سکریٹری صدر مملکت سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کریں گے۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ا±ن کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری کے بعد وزیراعظم حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔تقریب کے بعد نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔حلف برداری کے بعد عمران خان وزیراعظم ہاو¿س کی کالونی میں واقع ملٹری سیکریٹری کے چھوٹے مکان میں رہیں گے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔گزشتہ روز پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں عمران خان 176 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

