آسٹریلیا(ویب ڈیسک) ورزش کے دوران، سفر میں یا کسی محفل میں بے خیالی میں چائے، پانی یا کسی مشروب سے بھری بوتل چھلک جاتی ہے۔ اب ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے اس کا الیکٹرونک حل تلاش کیا ہے جو ’لِڈ‘ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔جاگنگ اور ڈرائیونگ کے دوران بھی کھلی ہوئی بوتل سے پانی چھلک جاتا ہے۔ اسی لیے لِڈ میں ایک خاص سینسر لگایا گیا ہے جو ہونٹوں کو محسوس کرتے ہی بوتل کے دہانے پر موجود باریک رکاوٹ کھول دیتا ہے اور آپ آسانی سے مشروب پی سکتے ہیں۔ ہونٹ ہٹتے ہی مائع کا راستہ دوبارہ بند ہوجاتا ہے۔اس میں ایک خاص ٹچ سینسر لگایا گیا ہے جس پر ہونٹ لگتے ہی وہ ڈھکنے پر لگی چھوٹی موٹر کو گھماتا ہے اور بوتل کا منہ پانی کےلیے کھل جاتا ہے۔ اس طرح آپ بوتل کے اوپری حصے سے کسی بھی جانب سے پانی یا کافی پی سکتےہیں۔ہونٹ ہٹتے ہی بوتل کی موٹر ایک بار پھر گھومتی ہے اور اس کا ڈھکنا بند ہوجاتا ہے۔ اسمارٹ بوتل کو چارج ہونے میں چار گھنٹے لگتے ہیں اور اس کے بعد دو ہفتے تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بوتل وائرلیس چارج ہوتی ہے۔ویکیوم والی اس بوتل کو دو مختلف سائزوں میں فروخت کیا جائے گا چھوٹی بوتل کی قیمت 39 ڈالر اور بڑی بوتل کی قیمت 44 ڈالر ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

