واشنگٹن(ویب ڈیسک)ماہرین فلکیات نےکائنات کا گرم ترین سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے 650 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔کائنات کے سب سے گرم سیارے سے متعلق تفصیلات بین الاقوامی سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہوئی ہیں، ماہرین نے اسے کسی ستارے اور سیارے کے درمیانی شے قرار دیا ہے اور اسے ’ای ایل ٹی نائن بی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا اوسط درجہ حرارت 3,770 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے، شدید گرمی کی وجہ سے یہ سیارہ اپنی رنگت تبدیل کرچکا ہے اور اس کی فضا میں بھاری دھاتوں کے ایٹم بکھرے ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ای ایل ٹی نائن بی‘ 2016 کے آخر میں دریافت ہوا تھا اور اس پر تحقیق جاری تھی، اس پر فولاد اور ٹائٹانیئم جیسی بھاری دھاتیں موجود ہیں لیکن اتنی گرمی میں وہ بخاراتی شکل میں ایٹموں میں تبدیل ہوچکے ہیں کیونکہ اس قدر بلند درجہ حرارت پر دھاتیں پگھل کر بخارات بن چکی ہے اور اس کے ایٹم آزاد حالت میں گردش کررہے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ سیارہ خود کئی ستاروں سے زیادہ گرم ہے۔ جدید ترین طریقوں سے اس کا درجہ حرارت اور بھاری دھاتوں کی موجودگی کا پتہ لگایا گیا ہے۔ اس سیارے پر تحقیق سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ آخر کون سے سیارے گیسی دیو بن کر دہکنے لگتے ہیں اور وہ ستارہ نہیں بن پاتے، اس کے علاوہ کس طرح کچھ سیارے ہماری زمین جیسی ٹھوس شکل اختیار کرلیتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

