ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سراءکا بینک اکاﺅنٹ کھل گیا ہے اور اسے خواجہ سراﺅں کے بنیادی حقوق کی جانب ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ترجمان فرسٹ وومن بینک کے مطابق منظور نامی خواجہ سرا کا اکاﺅنٹ بینک کی ملتان برانچ میں کھولا گیا ہے۔خواجہ سرا منظور نے ’زندگی آسان‘ اکاﺅنٹ کھولا ہے جبکہ فرسٹ وومن بینک کی مزید برانچیں بھی خواہش مند خواجہ سرا ﺅں کے اکاﺅنٹ کھولیں گی۔خواجہ سرا منظور نے اکاﺅنٹ کھلوانے کے بعد نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سرا منظور کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کیلئے اپنے پیسے حفاظت سے رکھنا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا، اپنے ساتھ رقم رکھنا ممکن نہیں ہوتا جس کے باعث اپنے پیسے اپنی کوٹری میں چھوڑنے پر مجبور تھے اور اس وجہ سے ہم اپنی جمع پونجی بھی گنوا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے فرسٹ وومن بینک آکر بات کی تو انہوں نے مجھے اکاﺅنٹ کھولنے کی اجازت دی۔منظور نے کہا کہ میں نے ایک ہزار روپے سے اپنا بینک اکاﺅنٹ کھولا ہے، یہ ایک بہت اچھا تجربہ ہے اور میں آج بہت خوش اور مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسرے ساتھیوں کو بھی اکاﺅنٹ کھولنے کا کہوں گی تاکہ پیسے محفوظ رہیں اور ہم بھی دوسروں کی طرح محفوظ طریقے سے بچت کر سکیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

