Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پیروں کے ناخنوں کی فنگس سے نجات بہت آسان

By adminاگست 4, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(ویب ڈیسک)پیروں کی انگلی میں فنگس یا onychomycosis بہت عام مرض ہے جس کی وجہ علامت پیروں کے ناخنوں میں سفید، بھورے یا زرد رنگ کے دھبے ابھر آنا ہے۔اس بیماری کے نتیجے میں ناخن موٹے یا ٹوٹنے لگتے ہیں اور کوئی بھی فرد اسے اپنے پیروں میں دیکھنا پسند نہیں کرے گا۔اس مرض کے دوران ورم، ان کی موٹائی بڑھنے، زنگت بدلنا اور انگلیوں میں درد وغیرہ کا تجربہ ہوتا ہے۔کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیںایسا عام طور پر پیروں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، جسمانی دفاعی نظام میں کمزوری، پیروں کا بہت زیادہ نم جگہ پر رہنا یا دوران خون کی ناقص گردش کے باعث ہوتا ہے۔تاہم اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے کچن میں ہی اس کا علاج بھی موجود ہے۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا پیروں میں جذب ہوجانے والی نمی کو خشک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ پیوں کی بو سے نجات کے ساتھ پیروں کے ناخنوں کے فنگس کا علاج بھی کرتی ہے۔ اس کے لیے بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے متاثرہ حصے پر لگادیں۔ اس پیسٹ کو 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ اس کے علاوہ پانی کی بالٹی میں بیکنگ سوڈا کو ملائیں اور پیروں کو اس میں ڈبو دیں۔ پیروں سے ظاہر ہونے والی سنگین امراض کی 8 علامات جئی کا دلیا
پیروں کے ناخنوں کے اس مسئلے کا یہ علاج بھی موثر ہے، ایک بڑے ٹب کا دو تہائی حصہ پانی سے بھریں اور اس میں جئی کے دلیے کو مکس کرلیں۔ ایک گھنٹے بعد اس میں پیروں کو آدھے گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک کے لیے ڈبو دیں۔
سفید سرکہ
سرکہ معمولی سی تیزابی خاصیت کا ہوتا ہے، جو اس فنگس سے نجات کے لیے جلد میں ہائیڈروجن کا توازن بحال کرتا ہے، اسی طرح یہ فنگس کو پھیلنے سے روکتا ہے جبکہ بیکٹریا وغیرہ کو مارتا ہے۔ سرکے اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور متاثرہ حصے کو روزانہ آدھے گھنٹے تک اس سیال میں ڈبو کر رکھیں۔ اس عمل کے بعد پیروں کو خشک کرنا بھی یقینی بنائیں۔
ماﺅتھ و اش
ماﺅتھ واش منہ میں موجود بیکٹریا اور جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے تو اسے پیروں میں جراثیموں کے خاتمے کے لیے کیوں استعمال نہیں کرسکتے؟ اس کی جراثیم کش خصوصیات نقصان دہ بیکٹریا اور فنگس کو دور کرتی ہیں، سفید سرکے اور ما?تھ واش کی یکساں مقدار کو ملائیں اور آدھے گھنٹے تک متاثرہ حصے کو اس میں ڈبو کر رکھیں، اس کے بعد نرمی سے اس جگہ کو رگڑیں۔ اس عمل کو روزانہ ایک یا 2 دفعہ اس وقت تک دہرائیں جب تک انفیکشن ختم نہ ہوجائے۔ لہسن
لہسن بھی فنگس کو ختم کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے، اس میں موجود اجزائ جیسے الیسین اور اجونی وغیرہ پیروں کے ناخنوں میں فنگس کے علاج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ لہسن کو پیس کر عرق نکال لیں یا اس کے آئل کو سفید سرکے میں ملائیں اور پھر اس مکسچر کو متاثرہ حصے پر مل لیں اور پھر بینڈیج سے کور کرلیں۔ اس بینڈیج کو چند گھنٹوں کے لیے لگا رہنے دیں۔ یہ عمل روزانہ اس وقت دہرائیں جب تک فنگس ختم نہیں ہوجاتی۔
ٹی ٹری آئل
یہ پیروں کے ناخنوں کے فنگس کا قدرتی علاج ثابت ہوسکتا ہے، سب سے پہلے متاثرہ حصے کو صاف کریں اور پھر اس تیل کو متاثرہ حصے پر لگائیں۔ 10 منٹ تک ناخن اور جلد کو اس میں ڈوبا ہوا رہنے دیں اور پھر نرمی سے رگڑ لیں۔ اس عمل کو روزانہ دہرائیں۔
وکس
وکس تو ہر گھر میں ہی ہوتی ہے اور اسے استعمال کھانسی پر قابو پانے کے لیے کیا جاتا ہے، مگر اس میں موجود اجزا جیسے کافور اور یوکلپٹس آئل ناخنوں کے فنگس کے علاج میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ وکس کا استعمال ناخنوں کی فنگس کے علاج کے لیے مثبت اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے معمولی مقدار میں وکس کو روزانہ متاثرہ حصے پر لگائیں۔
لیونڈر آئل
یہ تیل جراثیم کش ہوتا ہے جو کہ جلد کی خارش کی روک تھام بھی کرتا ہے، روئی کو اس تیل میں ڈبوئیں اور متاثرہ حصے پر لگا کر 10 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دھولیں۔ دن بھر میں یہ عمل کئی بار دہرائیں۔
یوریا پیسٹ
یوریا پیسٹ بھی اس مسئلے کے حل میں مدد دے سکتا ہے، جو کہ متاثرہ حصے کو نکالنے میں مدد دیتا ہے، جس کے بعد اینٹی فنگل کریم کا استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم یہ طریقہ کار کسی ڈاکٹر کے مشورے سے اپنانا چاہئے کیونکہ ناخن کا وہ حصہ نکلنے کے بعد انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

پاکستان میں ایچ آئی وی جیسے مہلک مرض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!

ایسپرن بڑی آنت کے کینسر نہیں بچاتی: تحقیق

زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!

غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.