لاہور(شوبزڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے اور پوری دنیا میں صرف ایک استاد نصرت فتح علی خان جیسا گائیک نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں راحت فتح علی خان کا کہناتھا کہ ہمارے ہاں کسی کی تعریف کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے حالانکہ جو بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ اور فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اس لئے اس کی مارکیٹ بھی بڑی ہے۔ پاکستانی گلوکاروں نے قوالی،غزل ، فوک سمیت ہر طرح کی موسیقی میں بے پناہ نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گلوکاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے اور ان کی تعریف کرنی چاہیے گجو کوئی بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ بلکہ ہمارا فخر ہے اور ہمیں اس کا بر ملا اظہار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی ترقی کی جانب گامزن ہے اور یقینااس کے موسیقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔یاد رہے گلوکار استاد نصرت فتح علی کے بھتیجے بھی ہیں اور پوری دنیا میں اپنی آواز کا لوہا منوا چکے ہیں ۔انہوں نے بہت بھارتی فلموں میں بھی آواز کا جادو جگایا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

