کراچی(سی پی پی) اسد شفیق نے ایشیا کپ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، دورئہ زمبابوے میں سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے میزبان کو کلین سوئپ کیا، اس سے قبل ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کرتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمایا، فتوحات نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ کیا، ان میں جیت کی تڑپ مزید بڑھ گئی اور کارکردگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ایک سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ انگلی کے آپریشن کے بعد میں تیزی سے روبصحت ہوں۔ فٹنس بہتر ہورہی ہے، توقع ہے کہ اگلے چند روز میں پریکٹس کا آغاز کردوں گا۔ایشیا کپ کیلیے سلیکشن کے سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ ابھی معلوم نہیں کہ ایونٹ کے لیے کون ٹیم میں شامل اور کون حصہ نہیں بن پائے گا تاہم منتخب کھلاڑی کامیابی کیلیے بھر پور محنت کریں گے، پاکستان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں تبدیلی پہلے ہی آچکی،ٹیم پچھلے ڈیڑھ برس سے بہتری کی جانب کی رواں دواں ہے، اسی اسپرٹ کو برقرار رکھا گیا تو مزید کامیابیاں ملیں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

