اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر کے بجائے عوام کے درمیان حلف اٹھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 25جولائی کوہونےوالے عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک نصاف قومی اسمبلی کی 115 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی اورمرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی جس کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں لیاجاتا ہے اور صدر مملکت نومنتخب وزیر اعظم سے ان کے عہدے کاحلف لیتے ہیں تاہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نئی مثال قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں نہیں بلکہ عوام کے درمیان اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے عمران خان کی اس تجویز کی حمایت کی ہے، تاہم عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف کہاں اٹھائیں گے اس بات کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اسلام آباد کے مشہور ڈی چوک پر حلف اٹھاسکتے ہیں ¾ پریڈ گراو¿نڈ سمیت دیگر آپشنز بھی زیرغور ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے حلف اٹھانے کا معاملہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگاجب کہ حلف برداری کی تقریب کہاں ہوگی اس کا حتمی فیصلہ بھی ایک سے دو روز میں ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ذوالفقارعلی بھٹو بھی عوامی انداز میں حلف اٹھاچکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

