Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

جیل سے ہسپتال منتقل

By adminجولائی 30, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی‘ لاہور (سٹی رپورٹر‘ وقائع نگار) نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرایا گیا۔ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد ئی جی جیل خانہ جات نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ تسنیم نواز سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا کہ ڈاکٹر عامر خان جوراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ہیں انہوں نے نواز شریف کا معائنہ کیا ہے ان کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف سامنے آئی ہے جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف کو آئی سی یو میں منتقل کیا جائے اور اس حوالے سے راولپنڈی کارڈ لوجی سینٹر میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور رپورٹ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کو بھیج دی گئی ہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے رابطہ کیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ مشاورت کررہی ہے کہ آیا نواز شریف کا علاج راولپنڈی کارڈ یالوجی سینٹر میں ہوگا یا جیل میں،جیل بھی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں نگران حکومت کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کو جیل یا ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ ہوگا جبکہ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کو پمز ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی ای سی جی ٹھیک نہیں آئی اس لیے پمز اسپتال میں ان کے علاج کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کو مجموعی طور پر 11سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا جس کے بعد 13جولائی کو سابق وزیراعظم کے لندن سے پاکستان آنے پر گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔ نگران وزیر داخلہ شوکت سلطان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی سفارش پر نواز شریف کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی ای سی جی ٹھیک نہیں آئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا اور نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے کیلئے میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پمز ہسپتال کا فرسٹ فلور خالی کروا لیا گیا ہے اور ڈاکٹر سمیت طبی عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سزا یافتہ سابق وزیراعظم نے ذاتی فزیشن ڈاکٹر عدنان سے مشورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کو بکتر بند گاڑی میں سخت سکیورٹی کے حصار میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس قبل اڈیالہ جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر سے بھی ملاقات کروائی گئی۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نوازشریف کو پمز میں شعبہ امراض قلب کے پرائیویٹ کمرے میں ایڈمٹ کر دیا گیا، خصوصی میڈیکل بورڈ آج ان کا طبی معائنہ کرے گا، دل اور گردوں کے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ نوازشریف کے مکمل طبی معائنہ کے بعد انہیں ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پمز شعبہ امراض قلب کے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دے دیا گیا، چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس وارڈ میں جہاں مجرم نوازشریف زیر علاج ہے کو سب جیل قرار دیا جاتا ہے۔ پمز کا پرائیویٹ وارڈ نوازشریف کے ڈسچارج ہونے تک سب جیل تصور ہو گا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.