لاہور(شوبزڈیسک)طنز و مزاح اور رومانس سے بھرپور بالی وڈ کی نئی فلم ©© ” نواب زادے“ پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بن گئی ۔ ورون دھون ، شردھا کپور ، اتھیا شیٹھی اور سنجیدہ شیخ نے مہمان اداکار کے کرداروں میں فلم کی رونق بڑھائی ہے ۔پاکستان میں معیاری غیر ملکی فلموں کی نمائش کے حوالے سے معروف ادارے ڈسٹری بیوشن کلب نے طنزو مزاح اور رومانس سے بھرپور نئی بھارتی فلم ” نواب زادے“ کی ریلیز کا اہتمام کیا ہے جو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام شہروں میں جمعہ کو نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ۔ ڈائریکٹرجیش پردھان کی زیر ہدایت بننے والی فلم تین جگری دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے ۔فلم کی لیڈ کاسٹ میں راگھو وجویال ، پونیت پاتھک، دھرمیش یالیندے اور ایشا رکھی شامل ہیں ۔
جبکہ معروف کریکٹر آرٹسٹ مکیش رشی نے فلم میں ڈان اور وجے راز نے پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے ۔معروف سنگر اور ریپر بادشاہ ، گرو رندھاوا کی ڈائریکشن میں بنا فلم کا میوزک پنجابی بھنگڑا ور ہپ ہاپ کا حسین امتزاج ہے جس کا ٹائٹل ٹریک ” ہائی ریٹڈگھبرو“ پہلے ہی میوزک چارٹس پر براجمان ہے ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق دلچسپ موضوعاتی کامیڈی کے باعث ” نواب زادے“ شائقین کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

