کراچی(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے نئی حکومت سے درخواست کی ہے کہ استحکام کی خاطر موجودہ پی سی بی انتظامیہ کو کام کرنے دیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تحریک انصاف کی حکومت بورڈ کے کاموں میں استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تشکیل پانے والی نئی حکومت اداروں کی مضبوطی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل کی پالیسی اپنائے جس سے کھیل نئی بلندیوں پر جا پہنچے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کو خوش آمدید کہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ عمران خان سابق کھلاڑی،کپتان اور اپنے وقت کے مشہور آل راو¿نڈر کی حیثیت سے موجودہ پی سی بی انتظامیہ کی سپورٹ کریں گے جس نے معجزاتی طور پر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کیں اور قومی ٹیم کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری پیدا ہوئی۔سابق چیف سلیکٹر نے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی کے اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے ملکی اداروں کی مضبوطی کا عزم ظاہر کیا اور اسی تناظر میں دیکھا جائے تو نجم سیٹھی کی پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے انتھک محنت کا نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کو نئی صلاحیت میسر آئی جبکہ پاکستانی لیگ بھی عالمی سطح پر ایک برانڈ کے طور پر فخر کا باعث بن گئی۔ انہوں نے نئی حکومت سے درخواست کی کہ پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو ڈی ریل نہ کیا جائے جس سے پاکستان کرکٹ کی ترقی متاثر ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

