تازہ تر ین

علیم خان کے بعدیاسمین راشد بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میںشا مل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عام انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد وفاق کیساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی کوشش میں مصروف ہے جبکہ وزارت اعلیٰ کیلئے مختلف نام بھی زیر بحث ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی خوب بحث جاری ہے۔گزشتہ روز یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے ضمنی انتخاب لڑنے پر بھی غور کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنمائ عبدالعلیم خان کا نام بھی وزارت اعلیٰ کیلئے زیر گردش ہے تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزارت اعلیٰ کیلئے انٹرویو لینے کیلئے بلا لیا ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ہی ڈاکٹر یاسمین راشد کی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv