تازہ تر ین

امریکا جانتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں اہم کرداراداکرسکتاہے،عمران خان مضبوط وزیر خارجہ لگائیں:خورشید قصوری

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیر خارجہ خورشید احمد قصوری نے کہا کہ امریکاکوپتاہے کہ پاکستان افغانستان میں اہم کرداراداکرسکتاہے،اس لئے وہ جلد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ سابق وزیر خارجہ خورشید احمد قصوری نے کہا کہ امریکاکوپتاہے کہ پاکستان افغانستان میں اہم کرداراداکرسکتاہے، عمران خان کاخطاب بہت زبردست تھا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بھارت میں بھی مداح ہیں، امید ہے جلد پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے خوشخبری مل جائے گی ،انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ باقاعدگی سے ہونی چاہیے، تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہے، عمران خان کویورپی یونین کیساتھ تعلقات بڑھانے چاہئیں، سابق وزیر اعظم نوازشریف کے دورمیں 4سال وزیرخارجہ کاعہدہ خالی رہا،جس کی وجہ سے ملک خارجہ پالیسی کی وجہ سے فقدان کا شکار رہا انہوں نے کہا کہ عمران خان کومضبوط وزیرخارجہ لگاناچاہیے، تاکہ بیرون ملک ہمارا مثبت پیغام پہنچ سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv