تازہ تر ین

گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفی دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔محمد زبیر نے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا استعفی منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔دوسری جانب ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر کا استعفی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ گورنر سندھ نے عام انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد ہونا بھی گورنر سندھ کے استعفے کی وجوہات میں شامل ہے۔واضح رہے کے عام انتخابات میں اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے کی تیاری کررہی ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے چاروں صوبوں کے گورنرز بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv