Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

عمران خان کو ساتھیوں سمیت نشستیں چھوڑنا پڑیں گی

By adminجولائی 28, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے سرکاری، غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے، جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن گئی ہے۔قومی اسمبلی کی 270 میں سے 115 نشستیں تحریک انصاف کے نام رہی ہیں۔تاہم شاندار کامیابی کے باوجود تحریک انصاف کو اپنی جیتی ہوئی نشستیں چھوڑنا پڑیں گی، جس کے بعد ان ہی نشستوں پر اس کی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنے قریبی ساتھیوں سمیت قومی اسمبلی کی کم سے کم 7 یا 6 نشستیں ہرحال میں چھوڑنا پڑیں گی۔عمران خان نے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے انتخابات لڑے تھے اور تمام میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔یوں وہ ملکی تاریخ کے پہلے سیاست دان ہیں جنہوں نے تمام حلقوں سے وائٹ واش کیا۔عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 35 بنوں، این اے-53 اسلام آباد، این اے-95 میانوالی، این اے -131 لاہور اور این اے -243 کراچی سے انتخاب لڑا تھا اور تمام میں کامیابی حاصل کی۔تاہم اب انہیں اپنی جیتی ہوئی 5 میں سے 4 نشستوں کو چھوڑنا پڑے گا اور وہ کون سی واحد نشست اپنے پاس رکھتے ہیں، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔عمران خان کی چھوڑی ہوئی باقی 4 نستوں پر دوبارہ انتخابات منعقد ہوں گے اور اس کی کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ اپنی چھوڑی ہی نشستوں پر ان کی پارٹی دوبارہ کامیاب ہوگی۔تاہم ان کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔ان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماﺅں کو بھی اپنی نشستیں چھوڑنا پڑیں گی۔تحریک انصاف کے رہنما چوہدری غلام سرور خان کو ایک، میجر (ر) طاہر صادق کو بھی ایک اور ممکنہ طور پر پرویز خٹک کو بھی قومی اسمبلی کی واحد نشست چھوڑنا پڑے گی۔سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس بار قومی اسمبلی کے ایک جب کہ صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں سے انتخابات لڑے تھے اور انہوں نے بھی تینوں میں کامیابی حاصل کی، تاہم انہیں بھی 2 حلقے چھوڑنا پڑیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ پرویز خٹک کو دوبارہ وزیر علیٰ خیبرپختونخوا بنائے جانے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے امکان ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے-25 نوشہرہ چھوڑ دیں گے۔اسی طرح چوہدری غلام سرور خان بھی 2 میں سے ایک اور میجر (ر) طاہر صادق بھی 2 میں سے ایک نشست چھوڑیں گے۔چوہدری سرور قومی اسمبلی کے حلقوں این اے-59 راولپنڈی اور این اے-63 راولپنڈی سے انتخابات جیتے ہیں، تاہم وہ ایک نشست چھوڑیں گے۔اسی طرح میجر (ر) طاہر صادق کو بھی این اے-55 اٹک اور این اے-56 اٹک میں سے ایک نشست چھوڑنا پڑے گی۔عمران خان کی 4، چوہدری سرور اور طاہر صادق کی ایک ایک اور پرویز خٹک کی ایک قومی اسمبلی کی نشست کے بعد تحریک انصاف کو اپنی 7 نشستوں سے دوبارہ انتخاب لڑنا ہوگا اور یوں ان کی نشستوں کی تعداد عارضی طور پر 115 سے کم ہوکر 108 ہوجائے گی، تاہم دوبارہ کامیابی کی صورت میں وہ اس تعداد کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے پہلے سے ہی نشستوں کی کمی کا سامنا ہے، تاہم 7 نشستیں ایسی ہیں جن پر دوبارہ انتخاب میں وہ ناکامی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کون سی جماعت اور کامیاب آزاد امیدواروں کو کن شرائط پر راضی کرکے حکومت بناتی ہے یا پھر کوئی اور پارٹی حکومت سازی کے لیے آگے آنے کی کوشش کرتی ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.